Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

Now Reading:

ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈیپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈیپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض کا مریض بنا دیتی ہیں۔

لیکن ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مخصوص ورزشوں کو عادت بنانے سے آپ خود کو ڈپریشن اور انزائٹی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ بھاری وزن سے کی جانے والی ورزشوں سے انزائٹی اور ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

درحقیقت جو افراد انزائٹی یا ڈپریشن کی علامات کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں، ان کے لیے یہ ورزشیں علاج جیسا اثر کرتی ہیں۔

تحقیق کے دوران ڈمبلز، ویٹ لفٹنگ یا ایسی ہی دیگر ورزشوں سے انزائٹی یا ڈپریشن پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بھاری وزن سے کی جانے والی ورزشوں کو انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات سے نجات کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ انزائٹی اور ڈپریشن جیسے امراض کی روک تھام آسانی ممکن ہے مگر پھر بھی یہ دونوں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلز کو مضبوط بنانے والی ورزشوں سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر