Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ بھی ہر وقت چڑچڑے رہتے ہیں تو یہ خطرناک بیماری آپکو لگ سکتی ہے!!!

Now Reading:

اگر آپ بھی ہر وقت چڑچڑے رہتے ہیں تو یہ خطرناک بیماری آپکو لگ سکتی ہے!!!

اگر آپ بھی ہر وقت چڑچڑے رہتے ہیں تو یہ خطرناک بیماری آپکو لگ سکتی ہے!!!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہر وقت چڑچڑے رہنے سے کونسی خطرناک بیماری آپکو لگ سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بدمزاج اور ہر وقت فکر میں مبتلا رہنے والے افراد کے دل کی صحت خراب ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ بے چینی اور چڑچڑے پن جیسی شخصی خصوصیات دل کی عمر بڑھنے کے ابتدائی اشاروں سے تعلق رکھتی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ذہنی صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار افراد کو مستقبل میں دل کے مسائل کم کرنے کی کوشش سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

نیوروٹیسزم نامی شخصی خصوصیات (جن میں غیر مستحکم مزاج، ضرورت سے زیادہ فکر، بے چینی، چڑچڑا پن اور اداسی شامل ہیں) کو شخصیت پرمبنی سوالنامے کا استعمال کرتے ہوئے پرکھا گیا۔

Advertisement

تحقیق میں نیوروٹیسزم شخصی خصوصیات کے رجحان کا چھوٹے اور خراب کارکردگی والے وینٹریکلز، شدید مایوکارڈیل فائبروسس اور شدید آرٹریل اسٹفنیس (رگوں کا اکڑ جانا) سے تعلق دیکھا گیا۔

دونوں چیزوں کے درمیان تعلق قلبی مسائل کے روایتی عوامل (جیسے کہ سیگریٹ نوشی اور مٹاپا) سے غیر متعلقہ پایا گیا۔ یہ تعلق خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ مضبوط پایا گیا۔

محقیقن کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ذہنی صحت اور قلبی صحت کے درمیان تعلق کو واضح کرتے ہیں اور عام لوگوں میں ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لائحہ عمل کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر