Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہر امراض قلب نے دوپہر کے لیے بہترین اسنیکس بتادیا

Now Reading:

ماہر امراض قلب نے دوپہر کے لیے بہترین اسنیکس بتادیا
ماہر امراض قلب نے دوپہر کے لیے بہترین اسنیکس بتادیا

ماہر امراض قلب نے دوپہر کے لیے بہترین اسنیکس بتادیا

ناشتہ کے بعد اور دوپہر کے کھانے  سے پہلے بھوک جاگ جاتی ہے ایسے میں لوگ غیر صحت بخش غذا کھانا شروع کر دیتے ہیں تاہم ایک ماہر امراض قلب نے اس بے وقت کی بھوک کے لیے ایک ایسی غذا بطور اسنیکس بتائی ہے جسے وہ خود بھی کھاتی ہیں۔

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانے کے خواہ ہیں اور دل کی صحت کو ترجیح دیتے ہیں تو یقیناً دوپہر کے اسنیکس کے لیے کافی سوچ بچار سے کام لیتے ہوں گے تاہم آپ یہ جان کر حیران ہوں گے اس وقت کے لیے بہترن غذا پاپ کارن ہے جسے خود ماہر امراض قلب نے بتادیا جبکہ وہ خود بھی گزشتہ کئی برسوں سے یہی لے رہی ہیں۔

ڈاکٹر سندھیا کے بلرام جوکہ نیویارک پریسبیٹیرین بروکلین میتھوڈسٹ ہسپتال کے شعبہ کارڈیوتھوراسک سرجری کی چیف اور ویل کارنیل میڈیسن میں کلینکل سرجری کی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں کہتی ہیں کہ دو پہر کے وقت خاص طور پر ایک ناشتہ  جسے وہ بہت پسند کرتی ہیں اور  باقاعدگی سے کھاتی ہیں پاپ کارن ہے۔

یہ ہلکا پھلکا ناشتہ دل کی صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہے۔

فائبر کو اکثر ایک غذائیت کے طور پر جانا جاتا ہے جو آنتوں کی صحت کے لیے اہم ہے تاہم  سائنسی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ فائبر دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ فائبر سے بھرپور غذا دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے۔ فائبر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے، جو امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Advertisement

ایک کپ پاپ کارن میں صرف 31 کیلوریز ہوتی ہیں۔ کم کیلوریز والے ناشتے دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں کیونکہ ضرورت سے زیادہ کیلوریز کا استعمال موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے، جو دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

تاہم تمام پاپ کارن صحت مند نہیں ہوتے، خاص طور پر مائیکرو ویو پاپ کارن میں سوڈیم اور سیچوریٹڈ چکنائی زیادہ ہوتی ہے، جو زیادہ استعمال ہونے سے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر