Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ منفرد مہک ڈپریشن کو کم کرنے میں جادوئی اثر رکھتی ہیں

Now Reading:

یہ منفرد مہک ڈپریشن کو کم کرنے میں جادوئی اثر رکھتی ہیں
یہ منفرد مہک ڈپریشن کو کم کرنے میں جادوئی اثر رکھتی ہیں

یہ منفرد مہک ڈپریشن کو کم کرنے میں جادوئی اثر رکھتی ہیں

فی زمانہ اروماتھراپی کو دنیا بھر میں بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے مختلف امراض خاص کر ڈپریشن کے لیے اسینشیل آئل کافی مؤثر ثابت ہوئے ہیں تاہم حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق گھروں میں استعمال ہونے والی عام شے کی مہک افسردگی کو دور کرنے میں کسی جادو سے کم نہیں ہے۔  

یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے محققین کا کہنا ہے کہ لفظوں کے مقابلے میں خوشبو ڈپریشن میں مبتلا افراد میں مثبت خیالات اور یادوں کی بازیافت میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس طرح یہ افراد منفی سوچوں سے آسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے محققین نے 18 سے 55 سال کی عمر کے 32 افراد کو جن میں میجر ڈپریشن کے عارضہ تشخیص ہوا تھا جار میں موجود 12 خوشبوئیں سو نگھنے کی دی گئی۔

ان خوشبوؤں میں وِکس واپو رب، پسی ہوئی کافی، ناریل کا تیل، زیرہ پاؤڈر، ریڈ وائن، ونیلا ایکسٹریکٹ، لونگ ، جوتوں کی پالش، اورنج اسینشیل آئل اور کیچپ شامل تھے۔

جار میں موجود خوشبو کو سونگھنے کے بعد، نیورو سائنسدانوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ ایک مخصوص یاد کو ذہن میں لائیں خواہ وہ اچھی ہو یا بری۔

Advertisement

اس تحقیق کے مرکزی مصنف کیمبرلی ینگ کا کہنا ہے کہ افسردہ لوگ جنہوں نے مانوس خوشبو سونگھی تھی ان میں کسی خاص یادداشت یا واقعہ کو یاد کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ بہ نسبت الفاظ کے، جب الفاظ کا موازنہ خوشبو سے کیا جائے تو خوشبو ایسی یادوں کو ذہن میں لے آتی ہیں جو زیادہ واضح محسوس ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ اسکول آف میڈیسن میں اس تحقیق کے سینئر مصنف اور سائیکاٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمبرلی ینگ کے مطابق  یہ میرے لیے حیران کن تھا کہ اس سے پہلے کسی نے افسردہ افراد کی یادداشت کو بازیافت کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

ینگ نے وضاحت کی کہ امیگڈالا نامی دماغ کا یہ حصہ یادداشت کی بازیافت میں مدد کرتا ہے کیونکہ امیگڈالا بعض واقعات کی طرف توجہ دیتا ہے۔ خوشبو ممکنہ طور پر ولفیٹری بلب میں عصبی رابطوں کے ذریعے امیگڈالا کو متحرک کرتی ہے، جو کہ سونگھنے کے احساس سے منسلک اعصابی بافتوں کا ایک مجموعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسردہ لوگ مخصوص سوانحی یادوں کو بازیافت کرنے میں دشواری کی اطلاع دیتے ہیں۔ چونکہ ینگ جانتی تھی کہ خوشبو غیر افسردہ لوگوں میں خوشگوار یادوں کو متحرک کرسکتی ہے، اس لیے انہوں نے افسردہ لوگوں میں خوشبو اور یادداشت کی بازیافت کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ینگ نے کہا کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد میں یادداشت کو بہتر بنانے سے انہیں تیزی سے ٹھیک ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

اگر ہم یادداشت کو بہتر بناتے ہیں، تو ہم مسائل کو حل کرنے، جذبات کے ضابطے اور دیگر فعال مسائل کو بہتر بنا سکتے ہیں جن کا سامنا افسردہ افراد کو ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر