Advertisement
Advertisement
Advertisement

سر میں جوؤں کے خاتمے کے لیے کونسا طریقہ علاج مفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین نے بتادیا؟

Now Reading:

سر میں جوؤں کے خاتمے کے لیے کونسا طریقہ علاج مفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین نے بتادیا؟
سر میں جوؤں کے خاتمے کے لیے کونسا طریقہ علاج مفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین نے بتادیا؟

سر میں جوؤں کے خاتمے کے لیے کونسا طریقہ علاج مفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین نے بتادیا؟

اسکول جانے والے بچوں کے سروں میں جوؤں کا ہونا سب سے عام مسئلہ ہے ایک بار جب سر کو صاف کر لیتے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے بعد یہ دوبارہ سرمیں نظر آنے لگتی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ اس سے صرف بچے ہی متاثر ہوں بلکہ ہر عمر کے افراد اس مسئلے کا سامنا کر سکتے ہیں۔

نیویارک میں جوؤں کے علاج کے مرکز میں موجود  ایڈرین پچینی نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ جس کے مطابق گزشتہ برس بچوں کی بڑی تعداد نے اس مسئلے کے حل کے لیے اس مرکز سے رابطہ کیا تھا تاہم رواں برس پچھلے برس سے زیادہ برا ثابت ہوا ہے۔

لائس بسٹرز کے صدر ڈینیئل ہیرل کا کہنا ہے کہ حالیہ انفیکشن معمول سے زیادہ بچوں کی آبادی کو متاثر کر رہے ہیں۔ جوؤں کی بیماری کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مطابق امریکہ میں ہر سال 3 سے 11 سال کی عمر کے 6 سے 12 ملین بچوں کے سروں میں جوئیں ہوتی ہیں۔

والدین عموماً اس کے علاج کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں جس میں بچوں کے سروں میں مختلف تیل لگا کر باریک کنگھی سے سر کو صاف کرنا، سر میں سرکہ یا مایونیز لگانا اور سونے سے قبل سر میں زیتوں کا تیل لگانا شامل ہے۔

Advertisement

 یہ تمام طریقے جوؤں کے خاتمے میں کتنے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ماہرین اس حوالے سے کونسے علاج کو بہتر قرار دیتے ہیں جانتے ہیں؟

زیتون کا تیل

ماہرین کا کہنا ہے کہ روغن زیتون ہمیشہ سے ہی جوؤں کا ایک مؤثر علاج ثابت ہوا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے لیکن اس سے جوؤں کا خاتمہ ضرور ہوتا ہے۔

ڈاکٹر لارین ایڈلر جو کہ نارتھ ویل ہیلتھ کے ماہر امراض اطفال ہیں کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل سے جوؤں کا خاتمہ ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ سر میں تیل لگاتے ہیں اور اسے ساری رات کے لیے سر میں لگا رہنے دیتے ہیں  اور سر پر شاور کیپ پہن لیتے ہیں تو یہ ختم ہوجاتی ہیں۔جبکہ زیتوں کے تیل سے بالوں میں موجود جوؤں کے انڈے بھی صاف ہوجاتے ہیں۔ بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو ہر چار دن بعد ضرور دہرایا جائے۔

ایڈلر کا مزید بھی کہنا تھا کہ سفید سرکہ سر میں موجود اس چکنائی کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے جسے مادہ جوئیں انڈے دینے لیے استعمال کرتی ہے۔

Advertisement

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال جوؤں کے تین ہفتے کے لائف سائیکل کے مطابق ہونا چاہیے۔ یعنی پہلے دن تیل کا استعمال پھر دوسرے، تیسرے، نوے، پھر تیروے دن، ستروے اور اکیس وے دن استعمال کیا جانا ضروری ہے تاکہ سر جوؤں سے مکمل صاف ہوجائے۔

مایونیز

زیتون کے تیل کی طرح مایونیز بھی جوؤں کو مارنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ اس کی موٹی، جیلی نما تہہ جوؤں کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

کوشش کریں اسے بھی رات بھر لگا رہنے دیں اگلی صبح اسے دھونے سے پہلے تک شاور کیپ پہنے رہیں،  ایک ہفتہ بعد اس عمل کو دوبارہ دہرائیں تاکہ جوؤں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ جوؤں کو مارنے والے شیمپو بھی اس سلسلے میں کافی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر