Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیڑے مار ادویات اب انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگی

Now Reading:

کیڑے مار ادویات اب انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگی
کیڑے مار ادویات اب انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگی

کیڑے مار ادویات اب انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگی

 دنیا بھر میں پودوں اور فصلوں کو حشرات سے بچانے کے لیے مختلف کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جاتا ہے تاکہ ان کی نشوونما بہتر ہوسکے اور فصل مکمل تیار ہوکر لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کر سکے۔ تاہم کیڑے مار ادویات میں موجود کیمیکلز انسانوں میں براہ راست غذا کے ذریعے منتقل ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں انوائرمنٹل ورکنگ گروپ نے ایک مختصر تحقیق کی جس 96 شرکاء کے پیشاب کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیے گیے جس میں 77 شرکاء میں کلورمیکواٹ کیمیکل کی موجود کا انکشاف ہوا جو کہ ایک تشویش ناک بات ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیمیکل حشرات کش ادویات میں موجود ہوتا ہے اور جانوروں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے تاہم  انسانی صحت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس پر ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

جانوروں کے کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کلورمیکواٹ تولیدی نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور جنین کی نشوونما میں خلل ڈال سکتا ہے، سر اور ہڈیوں کی نشوونما کو بدل سکتا ہے اور اہم میٹابولک عمل کو تبدیل کر سکتا ہےممکن ہے کہ یہ انسانوں کے لیے بھی یہ اسی طرح کے نقصان کا باعث ہو۔

یہ نیا مطالعہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے، اس تحقیق کے اہم مصنف الیکسس ٹیمکن، پی ایچ ڈی جو کہ زہریلے کیمیکلز کے اثرات کے ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ اس مختصر سے تحقیق نے کیڑے مار دوا کے حوالے ہر جگہ خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور یہ کس طرح انسانوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے یہ جانے بغیر ان کے جسم میں یہ کیمیکل موجود ہے۔

Advertisement

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ضوابط کے مطابق اس کیمیکل کو صرف سجاوٹی پودوں پر استعمال کرنے کی اجازت ہے غذائی فصلوں پر نہیں۔ تاہم اب کا استعمال غذائی فصلوں پر بھی کیا جاتا ہے۔

اس تحقیق اور اس کے نتائج کو دیکھنے کے بعد امریکی محکمہ زراعت اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے تمام کھانے کی اشیاء کی جانچ  کر رہی ہے تاکہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز اپنے بائیو مانیٹرنگ پروگرام میں کلورمیکواٹ کو شامل کریں اور یہ تنظیم انسانی صحت پر کلورمیکواٹ کے اثرات پر مزید تحقیق کرے تاکہ مستقبل میں ان کیمیکلز کے نقصان دہ اثرات سے انسانی صحت کو بچا یا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر