Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا خراٹے ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف

Now Reading:

کیا خراٹے ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
کیا خراٹے ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف

کیا خراٹے ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف

صحت مند رہنے کے لیے پر سکون نیند نہایت ضروری ہے جبکہ خراٹے نیند کو متاثر کرتے ہیں اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں صرف یہی نہیں خراٹے لینے والوں میں بلڈ پریشر خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

خراٹے کی بنیادی وجہ سانس کی نالی تک ہوا کا گزر نہ ہونا ہے اس کی ایک وجہ تو گہری نیند ہے جس میں جسم کی پٹھے اتنے آرام دہ حالت میں ہوتے ہیں اور میں زبان بھی سلپ ہو کر نرخرے سے ٹکرانے لگتی ہے جس سے شور پیدا ہوتا ہے یہی شور خراٹے کہلاتے ہیں۔83 فیصد مرداور 71 فیصد خواتین نیند میں خراٹے لیتے ہیں۔

جریدے این پی جے  ڈیجیٹل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں گھر پر مبنی مانیٹرنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے خرراٹے اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق جو لوگ رات کا زیادہ وقت خراٹے لیتے ہوئے گزارتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق خراٹے بھی ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتے ہیں اور نیند کے معیار کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں، اس طرح ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک بستر کے نیچے رکھے ہوئے سلیپ سینسر اور گھریلو بلڈ پریشر مانیٹر استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔

Advertisement

ان سینسرز کا کام  خراٹے کو نوٹ کرنا، الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے نیند کے مراحل کی نشاندہی کرنا اور شرکاء کے بلڈ پریشر مانیٹر کا استعمال کرتے ہوئے لی گئی پیمائش سے بلڈ پریشر کی ریڈنگ کو جمع کرنا تھا۔

اس مطالعہ میں مجموعی طور پر 12,287 افراد کو شامل کیا گیا تھا، جس میں اوسطاً عمر  50 سال تھی اس تحقیق میں تقریباً 90 فیصد شرکاء مرد تھے۔ ہر فرد کے لیے، اوسطاً 29 بلڈ پریشر کی ریکارڈنگ اور 181 نیند اور خراٹوں کی ریکارڈنگ کا ایک میڈین جمع کیا گیا۔

تقریباً نصف شرکاءنے 5 فیصد سے زیادہ رات خراٹے لیتے ہوئے گزاری، لیکن صرف 7 فیصد نے 30 فیصد سے زیادہ رات خراٹے میں گزاری۔ خواتین کے مقابلے میں مردوں کے لیے خراٹے لینے کا دورانیہ زیادہ تھا۔

ایسے تمام افراد جنہوں نے رات کا زیادہ وقت خراٹے لیتے ہوئے گزارا ان میں بلڈ پریشر زیادہ نوٹ کیا گیا بہ نست جنہوں نے کم خراٹے لیے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ رات کو باقاعدگی سے خراٹے لینا ایسے بلڈ پریشر جس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے کے  ساتھ منسلک ہے۔ محقق تجویز کرتے ہیں کہ خراٹوں کو نیند سے متعلق مسائل کے ساتھ اب اس میں ہائی بلڈ پریشر کو بھی شامل کیا جائے اور اس کے انتظام کے لیے طبی دیکھ بھال کا حصہ سمجھا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر