Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف 1500 ڈالر کے عوض گالوں میں ڈمپل بنوائیں

Now Reading:

صرف 1500 ڈالر کے عوض گالوں میں ڈمپل بنوائیں
صرف 1500 ڈالر کے عوض گالوں میں ڈمپل بنوائیں

صرف 1500 ڈالر کے عوض گالوں میں ڈمپل بنوائیں

گزشتہ چند برسوں سے پلاسٹک یا کاسمیٹک سرجری کا رجحان کافی مقبولیت حاصل کر رہاہے اور لوگ اپنے جسم کے مختلف حصوں کو بڑا کرنے، خوبصورت بنانےاور ساخت کو بہتر بنانے کے لیے یہ سرجریاں کروارہے ہیں۔

تاہم رواں برس کے آغاز پر جس پلاسٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ مشہور ہورہا ہے وہ گالوں میں ڈمپل بنانے کا ہے۔ واضح رہے کہ گالوں میں پڑنے والے ڈمپل ہمیشہ سے ہی خوبصورتی کی علامات رہے ہیں۔ مرد ہو یا خواتین سب ہی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے گالوں میں ڈمپل دکھائی دیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ طبی زبان میں ڈمپل کا پڑجانا ایک طبی نقص ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے گال کے پٹھے اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ وہ مسکرانے یا گال کھیچنے کی صورت سیدھے دکھائی دینے لگے اسی لیے ان میں اندر کی جانب گڑھا پڑتا ہے جو بہت خوشنما معلوم ہوتا ہے۔

ویسے تو مارکیٹ میں کئی طرح کے ٹول موجود ہیں جو مختصر وقت کے لیے آپ کے گالوں میں ڈمپل بنا دیتے ہیں جنہیں ڈمپل میکر کہا جاتا ہے لیکن اس کا طویل مدت تک استعمال گالوں کی اندرونی اور بیرونی سطح کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

  تاہم اب 1500 ڈالر یا اس سے زیادہ کے عوض ایک سرجری کے ذریعے آپ ہمیشہ کے لیے اپنے گالوں میں ڈمپل بنا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ رجحان کافی زوروں پر ہے اور لڑکے اور لڑکیاں اس حوالے سے بکنگ کر وارہے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ قدرتی ڈمپل وقت کے ساتھ ختم ہوجاتے ہیں لیکن یہ ڈمپل ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔

اس سرجری کے ذریعے گالوں کے اندرونی حصے پر چیرا لگا کر، تھوڑا سا ٹشو ہٹایا جاتا ہے پھر اسے دوبارہ ایک ساتھ جوڑا دیا جاتا ہے اس طرح گالوں میں ڈمپل بننے لگتے ہیں۔ تاہم اگر سرجری درست انداز میں نہ کی جائے یہ آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو متاثر ہوسکتی ہے۔  صرف 2022 میں سرجری پر خرچ کی جانے والی رقم 302 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رجحانات دیگر کاسمیٹک سرجری کی طرح جلد ہی ختم ہو جائے گا۔ کیونکہ جب ایک بار آپ اس سرجری کو کروالیتے ہیں تو اسے ریورس نہیں کیا جاسکےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر