Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے؟ محبت کے عالمی دن پر ماہرین کا اہم انکشاف

Now Reading:

کیا پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے؟ محبت کے عالمی دن پر ماہرین کا اہم انکشاف
کیا پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے؟ محبت کے عالمی دن پر ماہرین کا اہم انکشاف

کیا پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے؟ محبت کے عالمی دن پر ماہرین کا اہم انکشاف

مشہور باڈی لینگویج کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہےاور حقیقی محبت ہوتی ہے۔ تاہم کچھ نشانیاں ہیں جو سچی محبت کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔

محبت کے لیے ایک بات کہی جاتی ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جس سے محبت ہوتی ہے وہ اس میں کچھ نہیں دیکھتی کہ سامنے والے کے پاس کتنا دنیاوی سرمایہ ہے اور یا وہ کتنا حسین ہے بس محبت محبوب میں کہی گم ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کسی پرہجوم جگہ پر کسی ممکنہ پیارے کی دلکش نگاہوں سے نگاہوں کا ملنا صرف پریوں کی کہانیاں نہیں ہیں۔

باڈی لینگویج کے ماہر کے مطابق درحقیقت، کسی کے لیے دیوانہ پن، ناامیدی اور نہ ختم ہونے والے اضطراب کا آغاز فقظ نگاہیں ملنے سے ہی ہوتا ہے اور یہ جادوئی نظر اکثر زندگی بھر کے لیےدو پیار سے لبریز دلوں کو ہمیشہ کے لیے ایک کر دیتی ہے۔

Advertisement

 برطانیہ سے تعلق رکھنے والی جوڈی جیمز جو کہ فزیکل کمیونیکیشن کی ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں محبت اس وقت ہوتی ہے جب ایک بہت ہی پیچیدہ، کمپیوٹر جیسا عمل سیکنڈوں میں ہوتا ہے، جو بہت سارے جذبات کو ایک ساتھ لے کر آتا ہے۔

فوری محبت عام طور پر ہزاروں یادوں پر مبنی ہوتی ہے یا یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا ہم اپنے لیے مخالف جنس میں جو باتیں یا خصوصیات پسند کرتے ہیں اور یہ سب ہمارے ذہن میں جمع ہوتی رہتی ہیں یہ تمام مثالی شخصیت کی خصوصیات اور رول ماڈلز جو ہم نے اپنے لاشعور میں کہیں محفوظ کیے ہوتے ہیں جب اچانک اس ایک شخص میں نظر آنے لگتے ہیں جنہیں ہم دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ہمیں فوری محبت کا احساس ہونے لگتا ہے۔

کلیولینڈ کلینک کے زیر اہتمام کی جانے والی ایک تحقیقی رپورٹ جو کہ جنوری 2023  میں پیش کی گئی تھی کے مطابق پہلی نظر میں محبت حقیقی لیکن کسی قدر ایک نفسیاتی رجحان ہے جس میں کسی شخص کے اچھے محسوس کرانے والے ہارمونز  جیسے ڈوپامائن اور آکسیٹوسن جسم میں بڑھنے لگتے ہیں، اور دماغ کو یہ اشارہ دیتے ہیں کہ اسے وہ  ایک شخص مل گیا جس کی اسے  تلاش تھی۔

پہلی نظر میں حقیقی محبت ہوجانے جیسے جذبات کی بازگشت جیمز کے 2,000 سے زائد بالغوں کے ایک حالیہ سروے میں بھی سنائی دینے لگی، جس کی قیادت اسپیک سیورز کے آپٹومیٹری ماہرین نے کی۔ اس سروے میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ واقعی پہلی نظر میں ہونے والی محبت دیر تک قائم رہ سکتی ہے یا نہیں یا یہ صرف عارضی جذبات ہیں۔

تاہم اس سروے کے نتائج حیران کن ہیں پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والے کے 59 فیصد جوڑے اب بھی ساتھ ہیں۔ جبکہ ان میں سے 19 فیصد تعلقات 40 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اب بھی قائم ہے۔ تاہم پھر بھی یہ نتائج ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتے، کہیں اس سے مختلف بھی نظر آسکتے ہیں۔

Advertisement

ون پول کی طرف سے شروع کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پہلی نظر میں محبت کے 47 فیصد جوڑوں نے جب ایک دوسرے کی جانب دیکھا تو محض آنکھوں ہی سے ایک دوسرے کے لیے زبردست کشش محسوس کی۔

36 فیصد نے کہا جب پہلی بار ان کی نگاہیں ملی تو نظر وہی ٹھہرگئی پھر آس پاس کا ہوش نہیں رہا کیونکہ اس کے بعد وہ کسی دوسری جگہ نہیں دیکھ پارہے تھے۔

جبکہ 35 فیصد سے زیادہ جوڑوں نے نگاہیں ملنے پر وہ اپنے اندرونی جذبات کے حاوی ہونے کے بارے میں اطلاع دی۔  اسی طرح 31 فیصد نے کہا جیسے انہوں نے سامنے والے شخص کو دیکھا ایک انجانے سے سکون کا احساس ہوا۔

پہلی نظر میں محبت ہوجانے والے ایک جوڑے نے کہا کہ ایک بار جب دل کسی پر نگاہ ڈالتا ہے تو باقی جسم اس کی مدد نہیں کر سکتا، پھر ہم محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں کیونکہ ہماری آنکھیں ایک دوسرے سے پیچیدہ انداز میں بات کرنے لگتی ہیں جسے ہم اکثر خود کو بھی نہیں سمجھتے۔ جب محبت کا احساس ہونے لگتا ہے تو اکثر منہ خشک ہوجاتا ہے اور آپ گہری سانسیں لینے لگتے ہیں۔

جیمز نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کی آنکھیں کسی اجنبی سے مل جاتی ہیں اور پھر باقی سب کچھ اس سے مطابقت کا اشارہ دیتا ہے، تو ہم واقعی پہلی نظر میں محبت کا تجربہ کر سکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر