Advertisement
Advertisement
Advertisement

نرم چھلکے پر جڑیں نکلنا کیا آلو کے خراب ہونے کی علامت ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

Now Reading:

نرم چھلکے پر جڑیں نکلنا کیا آلو کے خراب ہونے کی علامت ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
نرم چھلکے پر جڑیں نکلنا کیا آلو کے خراب ہونے کی علامت ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

نرم چھلکے پر جڑیں نکلنا کیا آلو کے خراب ہونے کی علامت ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

آلو ایک ایسی حیرت انگیز سبزی ہے جس سے مختلف اور مزیدار پکوان تیار کیے جاتے ہیں جبکہ اس سے بنائے جانے والے چپس بچے اور بڑوں کی مرغوب ترین غذا ہے۔ ویسے تو یہ سبزی سارا سال ہی دسیتاب ہوتی ہے پھر بھی لوگ اسے بڑی تعداد میں خرید کر اسٹور کرتے ہیں۔

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گھر میں زیادہ عرصے تک پڑے رہنے سے آلو کا چھلکا نرم ہونے لگتا اور اس پر جھریاں سی پڑنے لگتی ہے ساتھ چھوٹی چھوٹی جڑی بھی نکلنا شروع ہوجاتی ہیں تو اس طرح کے آلو کھانے کے لیے محفوظ ہیں؟

الینوائے یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ اس طرح کے آلو  کھانے میں احتیاط برتی جائے اور نرم ہونے والے آلو سے گریز کریں۔ آلو کو صحیح جگہ پر اسٹور نہ کیا جائے جیسے گرم جگہ پر تو آلو اپنی نمی کھونے لگتے ہیں اور نمی کی یہ کمی چھلکے پر جھریوں کا باعث بنتی ہے۔گرم حالات کی وجہ سے اس کی سطح پرجڑیں نکلنے لگتی ہیں یہ سب آلو کے بڑھنے اور دوبارہ اگنے کی طرف نشاندہی کرتے ہیں اگرچہ یہ ایک قدرتی عمل ہے، تاہم یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اب آلو استعمال کے قابل نہیں ہے۔

آلو کی ظاہری شکل جس میں اس کے چھلکے کی خراب ساخت جیسے نرم ہوکر جھریاں سی دکھائی دینا آلو کے ذریعہ پیدا ہونے والا قدرتی زہر سولانائن کی نشوونما کی علامت ہے اور یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ آلو اب کھانے کے قابل نہیں ہے اور صحت کے لیے مضر ہے۔

Advertisement

ہیلتھ لائن کے مطابق، کم مقدار میں سولانائن کا استعمال عام طور پر انسانوں کے لیے مضر ثابت نہیں ہوتا لیکن آلو زیادہ پرانا ہو اس میں اس زہر کی مقدار بڑھ سکتی ہے اور یہ معدے کی تکلیف سے لے کر شدید رد عمل کا باعث بھی بن سکتی ہے بشمول دل اور اعصابی نظام کے مسائل تاہم اس کا انحصار کھائی جانے والی مقدار پر ہے۔

جب بھی زیادہ مقدار میں آلو خریدیں کوشش کریں کہ انہیں تازہ رکھنے کے لیے مناسب اسٹوریج کو یقینی بنائیں۔ آلو کو ذخیرہ کرنے کا بہترین طریقہ انہیں ٹھنڈی، تاریک اور ہوادار جگہ پر رکھنا ہے، درجہ حرارت تقریباً 45 سے 50 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہونا چاہئے۔ تاہم زیادہ تر گھروں میں ایسا ٹھنڈا ماحول میسر نہیں تو ایسی صورت میں آلو کمرے کے درجہ حرارت 65 سے 70 فارن ہائیٹ پر محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔ اس درجہ حرارت میں آلو دو ہفتوں تک تازہ رہ سکتے ہیں۔

آلو کو روشنی سے بھی دور رکھیں کیونکہ کلوروفل کی نشوونما کو روکنے کے لیے آلو کو اندھیرے میں رکھنا ضروری، ورنہ وہ سبز ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ سبز رنگ بذات خود نقصان دہ نہیں ہے، لیکن یہ سولانائن کی زیادہ مقدار کی نشاندہی کرتا ہے۔ نمی برقرار رکھنے کے لیے جہاں آلو کو رکھا جائے ہوا کا گزر ہونا بھی ضروری ہے۔ ذخیرہ کرنے کے بعد آلو کا جائزہ لیتے رہیں اور خراب ہونے کی صورت میں استعمال نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر