Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلونجی کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

Now Reading:

کلونجی کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے
کلونجی کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

کلونجی کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

ہزاروں سال پر محیط اگر انسانی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو گھروں میں عام استعمال ہونے والی مختلف جڑی بوٹیاں اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں اسی میں کلونجی بھی شامل ہے۔

 ماضی میں کلونجی کو بہت سارے طبی کاموں میں استعمال کیاجاتا رہا ہے تاہم ماہرین نے اب اس کے صحت بخش خواص کی وجہ سے اسے ایک سپر بیج یا سپر سیڈ کا نام دیا ہے اس کی وجہ حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق ہے جس کے مطابق صحت کے حوالے سے کلونجی کے مزید حیرت انگیز فوائد سامنے آئیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق کلونجی کے نہ صرف بیج بلکہ اس کی جڑ، کونپلیں یا بوٹیاں صحت بخش اجزاء جیسے الکلوئیڈز، ٹارپینوئڈز، فیٹواسٹیرولز، فلیوونائیڈز، فینولک ایسڈ اور ٹینس سے بھری ہوئی ہے، جبکہ اس کا بایولوجیکل یا حیاتیاتی نام نائگیلا اسٹیوا ہے

اس نئی تحقیق کے مطابق کلونجی نہ صرف خون کے خلیات کی صحت کو بہتر رکھتی ہے اس کی  روانی کو ممکن بناتی ہے بلڈ پریشرکو توازن میں رکھتی ہے اوریوں یہ ننھا سا بیج امراض قلب اور ذیابیطس سے بھی محفوظ رکھتاہے۔

 اس کے علاوہ یہ جسم کے اندر ری ایکٹیوآکیسجن اسپیشیز جسے آراو ایس کہا جاتا ہے ہے ان کی سطح کو کم کرتا ہے یہ ایک سپر آکسائڈ بھی ہے اور بہت سارے نائٹرک آکسائیڈ بھی پیدا کرتا ہے اوریہ  بات سب ہی جانتے ہیں کہ نائٹرک آکسائڈ دل اور بلڈ پریشر کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

حال ہی میں بایومیڈیسن نامی جنرل میں انٹرنیشنل ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی وزن گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور سب سے بڑھ کراس میں پائے جانے والی اجزاء کارڈیو میٹابولٹک اور میٹابولک ڈیزیز یعنی کہ دل اوراس کے افعال سے متعلق امراض کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس بیج کی افادیت جاننے کے لیے تجربہ گاہ میں مختلف جانوروں بلخصوص چوہوں پر ان کے اثرات دیکھنے کے لیے تجربات کیے گیے جن سے حاصل ہونے والے نتائج بہت حیران کن رہے اس طرح کلونجی کی افادیت مزید سامنے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر