
2 منٹ کی یہ سادہ سی ورزش آپ کے بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے اور اسے کم کرنے اور توازن میں رکھنے کے لیے مختلف ادویات استعمال کرتی ہیں تاہم اس ضمن میں کچھ ورشیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں حیرت انگیز کام کرتی ہیں۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آئسومیٹرک ورزشیں دیگر قسم کی ورزشوں کے مقابلے میں بلڈ پریشر کو زیادہ مؤثر طریقے سے کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ بلڈ پریشرکو خاموش قاتل کہاجاتا ہے اور یہ کئی موذی امراض کی بنیادی وجہ بھی ہے، بلڈپریشر کی کوئی واضح علامات محسوس نہیں ہوتی اس لیے مریض وہ تمام کام اورغذا کو معمولات زندگی میں جاری رکھتا ہے جو اس کے بڑھنے کے اصل محرکات ہوتے ہیں۔
تاہم ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جامد ورزشیں، جنہیں فٹنس کے ماہرین کے مطابق آئسومیٹرک کہاجاتا ہے، جیسے چلنے، دوڑنے یا سائیکل چلانے کی نسبت بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کار گر ثابت ہوتی ہیں۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جیمی اوڈرسکول کا ان مشقوں کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ دو منٹ تک جاری رکھنے سے پٹھوں میں تناؤ بڑھتا ہے، پھر جب آپ آرام کرتے ہیں تو یہ اچانک خون کے بہاؤ کو بڑھا دیتی ہیں۔
آئسومیٹرک مشقیں کم اثر والی مشقیں ہیں جو پٹھوں کی طاقت اور برداشت کی قوت کو بڑھانے کے لیے کام کرتی ہیں، کیونکہ کم وقت کے لیے ایک مستحکم پوزیشن اختیار کرنے سے اس دوران عضلات سخت یا سکڑ جاتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ ایک پوزیشن پر برقرار رہنا خاص طور پر دیوار سے ساتھ ٹیک لگا کر کرسی کی طرح بیٹھنا دوڑنا، سائیکل چلانے اور کارڈیو کی دوسری ورزشوں سے زیادہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہتر ثابت ہوتی ہے۔
حال ہی میں کے جانے والی ایک تجزیہ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں تین بار تقریباً آٹھ منٹ کی آئسو میٹرک ورزش بلڈ پریشر کو صحت مند انداز میں کم کر سکتی ہیں، اور ان میں سب سے مؤثر ورزش دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر اسکواڈ کی پوزیشن میں بیٹھنا بہترین ثابت ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق، دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھنے کا ایک باقاعدہ آئسومیٹرک روٹین جسے دو منٹ تک اختیار کیا جائے پھر دو منٹ آرام کرنے کے بعد دوبارہ اسے دہرانا اور اس طرح اس مشق کو چار بار دہرانا سسٹولک بلڈ پریشر کو 10 ڈائسٹولک پریشر کو 5 تک کم کرتا ہے۔
مطالعہ کے سینئر مصنف جیمی او ڈرسکول نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا، ہمارا بنیادی پیغام یہ ہے کہ ورزش میں مشغول ہونا ایک بہت اچھا ہے اور کوئی بھی ورزش آپ کے بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے۔
محققین نے وضاحت کی کہ عام طور پر آئسومیٹرک مشقیں بلڈ پریشر کو سب سے زیادہ مؤثر طریقے سے کم کرتی ہیں کیونکہ اس پوزیشن کو اختیار کرے رہنے سے اس پٹھوں میں خون کا بہاؤ عارضی طور پر کم ہو جاتا ہے، جس کے بعد خون کی نالیوں کو خون کے بہاؤ میں آسانی پیدا ہوتی ہے، جس سے بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کم کیا جاتا ہے۔
جبکہ محققین کے مطابق اس سادہ سی ورزش کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اسے روزانہ اپنے معمول میں شامل کر کے بغیر دوا کے بلڈ پریشر کو کم کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News