Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا پاستا صحت کے لیے مفید ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

Now Reading:

کیا پاستا صحت کے لیے مفید ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
کیا پاستا صحت کے لیے مفید ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

کیا پاستا صحت کے لیے مفید ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

جب بھی بات صحت بخش غذا کی ہوتی تو پاستا کو کسی حد تک غیر صحت بخش تصور کیا جاتا ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مناہر غذائیت شیلا کیڈوگن کا کہنا ہے کہ پاستا غیر صت بخش نہیں بلکہ اسے تیار کرنے کا طریقہ  اسے غیر صحت بخش بنا دیتا ہے۔

جب بھی بات وزن میں کمی کی جاتی ہے ہو تو کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کھانے کو کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اور اس طرح آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں۔

دن بھر میں پاستا کی جتنی مقدار کھانے کی لیے تجویز کی گئی ہے وہ 2 اونس بغیر پکا ہوا ہے جو تیار ہوکر ایک کپ کے برابر ہوتا ہے۔ ایک عام سرونگ میں تقریباً 200 کیلوریز، 40 گرام کاربوہائیڈریٹ، 6 گرام پروٹین، اور 1 سے 2 گرام فائبر ہوتا ہے۔

پاستا چونکہ بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے لوگ اسے صرف  کیلوریز کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن یہ کاربس انسانی جسم کو ضروری توانائی فراہم کرتے ہیں اس لیے یہ درحقیقت غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جبکہ ہول گرین پاستا خاص طور پر زیادہ فائبر اور پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں، یہ دونوں غذائی اجزاء آپ کو زیادہ دیر تک سیر رکھتی ہیں۔

تاہم پاستا میں چٹنی، مکھن، کریم، گوشت اور/یا پنیر شامل کرنے سے اس کیلوریز میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ آپ کے وزن کم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

لوگوں کی بڑی تعدا پاستا کو سائیڈ ڈش کے بجائے مین ڈش کے طور پر کھاتی ہے، اس طرح وہ تجویز کردہ مقدار سے زیادہ کھالیتی ہیں اس طرح کوئی بھی کھانا جو زیادہ یا مجموعی طور پر غیر متوازن غذا کے حصے کے طور پر کھایا جاتا ہے،غیر صحت بخش بن سکتا ہے اسی لیے ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے اگر پاستا شامل کیا جارہا ہے تو اس کی مقدار کو کم رکھیں اور اس کے ساتھمختلف سبزیاں بھی شامل کریں۔

پاستا ڈش کو متوازن کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اسے بطور سائیڈ ڈش استعمال کریں۔ جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پاستا کھانے سے مزاج بہتر ہوتا ہے اور یہ آپ کو اتنا ہی خوشی کرسکتا ہے جتنا کہ آپ اپنا پسندیدہ گانا سن کر خوش ہوتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر