Advertisement
Advertisement
Advertisement

روغن زیتون کی ایک اور حیرت انگیز افادیت سامنے آگئی

Now Reading:

روغن زیتون کی ایک اور حیرت انگیز افادیت سامنے آگئی
روغن زیتون کی ایک اور حیرت انگیز افادیت سامنے آگئی

روغن زیتون کی ایک اور حیرت انگیز افادیت سامنے آگئی

روغن زیتون دنیا کے تمام تیلوں میں سب سے زیادہ صحت بخش تیل تصور کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سونے کی طرح  قیمتی اور تیل کا بادشاہ قرار دیا گیا ہے۔ اس میں مونو سیچوریٹڈ اور اینٹی آکسیڈینٹ اور دیگر صحت مند مرکبات پائے جاتے ہیں جو جانوروں یا پروسیس شدہ چکنائیوں میں موجود نہیں ہوتے۔

روغن زیتون کو مختلف غذا میں شامل رکھنے سے آپ صحت مند رہتے ہی ہیں تاہم ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیتون کا تیل کسی بھی طرح لینا صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد فراہم کرتا ہے یہاں تک کہ آپ کی جان بھی بچا سکتا ہے۔

روغن زیتون کس طرح آپ کی صحت کو بہتر بناتا ہے؟

یہ سنہرا تیل اپنے اندر قدرتی قبض کشا اثرات رکھتا ہے جس کے استعمال سے قبض سے نجات ملتی ہے یہ بات تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے جبکہ چکنائی آنتوں کو سکون فراہم کرتی ہے اور اس میں موجود مواد کو زیادہ پانی جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 تو  ایسے تمام افراد جو قبض جیسے مرض میں مبتلا ہیں روزانہ روغن زیتون کا ایک چمچ استعمال کرنے سے قبض سے نجات حاصل کر سکتےہیں۔

Advertisement

  ماضی میں کی جانے والی بہت سی تحقیق کے مطابق روغن زیتون کو غذا میں شامل رکھنا ڈیمنشیا سے مرنے کا خطرہ کم کر سکتا ہے واضح رہے کہ  عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈیمنشیا موت کی ساتویں بڑی وجہ ہے۔

ہارورڈ  یونیورسٹی کی ڈاکٹر این جولی ٹیسیئر کے مطابق روغن زیتون میں موجود کچھ اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات خون کے ذریعے براہ راست دماغ  تک پہنچ کر اثر ڈال سکتے ہیں جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ روغن قلبی صحت کو بہتر بناکر دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کریں معاملہ کوئی بھی ہو دونوں ہی صورتوں میں یہ دماغ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق کے مطابق روزانہ روغن زیتون کا صرف آدھا چمچ  کینسر، نیوروڈی جنریٹیو اور تنفس کے امراض سے مرنے کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

روغن زیتون کو کب استعمال کیا جائے؟

 

Advertisement

روغں زیتون کے ایک یا دو چمچ صبح سویرے خالی پیٹ لینا خاصا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس طر ح اس روغن کو ہضم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی یہ فضلہ کو باہر نکالنے اور دن بھر آنتوں کے مائیکرو بائیوم  کو منظم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کونسا روغن زیتون استعمال کیا جائے؟

 

کولڈ پریس کے ذریعے کشید کیا جانے والا تیل سب سے خالص اور صحت بخش قرار دیا جاتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ایکسٹرا ورجن آلیو آئل استعمال کیا جائے۔

Advertisement

جبکہ زیتون سےزیادہ مقدار میں تیل کشید کرنے کے لیے اسے گرم کر کے بھی تیل کشید کیا جاتا ہے ایسی صورت اس میں موجود صحت بخش اجزا ضائع ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر