Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے فائدہ مند؛ تحقیق

Now Reading:

ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے فائدہ مند؛ تحقیق

صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے کیوں فائدہ مند ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں ان کے مردوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے والی خواتین میں ورزش نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات 24 فیصد کم جبکہ مردوں میں یہ شرح 15 فیصد ہوتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ورزش کرنے والی خواتین میں مہلک دل کے دورے، فالج یا دیگر قلبی وقوعے کے خطرات 36 فیصد کم جبکہ مردوں میں یہ شرح 14 فیصد ہوتی ہے۔

محققین کے مطابق ان نتائج میں پیش آنے والے اس فرق کی ممکنہ طور پر مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک عضویات کا مختلف ہونا ہے، جیسے کہ مردوں پھیپھڑوں میں بڑی جگہ ہوتی ہے، ان کا دل بڑا ہوتا ہے، لِین باڈی ماس زیادہ ہوتا ہے اور فوری طور پر توانائی دینے والے پٹھوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement

ان تمام خصوصیات کے سبب مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں۔ تاہم خواتین مردوں کے برابر ورزش کے لیے زیادہ کوشش کرتی ہیں۔

وہ خواتین نے جنہوں نے ہر ہفتے معتدل ورزش میں 140 منٹ صرف کیے تھے ان کے قبل از وقت موت کے امکانات 18 فیصد تک کم ہوگئے تھے لیکن یہ نتائج پانے کے لیے مردوں کو ورزش کا دورانیہ دُگنا یعنی 300 منٹ کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر