Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن بھر میں 3 نہیں تو کتنی بار کھانا کھایا جائے؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

دن بھر میں 3 نہیں تو کتنی بار کھانا کھایا جائے؟ ماہرین نے بتادیا
دن بھر میں 3 نہیں تو کتنی بار کھانا کھایا جائے؟ ماہرین نے بتادیا

دن بھر میں 3 نہیں تو کتنی بار کھانا کھایا جائے؟ ماہرین نے بتادیا

سائنسی ترقی اور تحقیق کی بدولت آئے دن صحت کے حوالے سے بہت سے مفید معلومات سامنے آتی رہتی ہیں جن کی مدد سے صحت کو بہتر بنانے اور بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے، اسی طرح کی ایک تحقیق دن بھر میں کھائے جانے والے غذا کی مقدار کے بارے میں ہے جس نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 کی بجائے 10 بار تک کھانا ان لوگوں کے لیے زیادہ موزوں ہو سکتا ہے جو اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

مسیسیپی کے ماہر غذائیت لنڈسے ڈیسوٹو کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پیٹ کے مسائل ہیں جیسے سینے کی جلن، گیسٹرو، اپھارہ یا پیٹ بھرے کا احساس ہونا وہ دن میں 3 سے زیادہ بار لیکن چھوٹی مقدار میں کھانا کھا کر ان علامات کو کم کر سکتے ہیں۔

کوئی بھی شخص جو ایک وقت میں زیادہ مقدار میں کھاناکھانے کے بجائے  6 سے 10 بار لیکن کم مقدار میں یا غذا کا پورشن کم رکھتا ہے تو یہ غذا کے بہتر ہاضمے میں مدد کرتا ہے کیونکہ دن بھر میں 3 بار کھانے کی مقدار کی نسبت یہ کھانا کم ہوتا ہے جسے معدہ آسانی سے ہضم کر سکتا ہے۔

اس طرح کوئی بھی شخص جو دو پاؤنڈ تک اپنا وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ ایک دن میں چھ یا اس سے زیادہ کھانے کھانے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے کیو نکہ جب کھانے کی مقدار کم ہوگی تو اس کی کیلوریز بھی کم ہوگی۔

Advertisement

مثال کے طور پر، اگر آپ کو اپنا وزن برقرار رکھنے کے لیے 1,800 کیلوریز کی ضرورت ہے اور اگر آپ روزانہ چھ چھوٹے کھانے کھانے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہر کھانے میں تقریباً 300 کیلوریز ہونی چاہیے، اور اتنی کیلوریز لینے کے لیے سختی سے عمل کریں اور اپنی مختص کردہ روزانہ کی کیلوری کی ضروریات کے مطابق غذا کو تقسیم کریں۔

واضح رہے کہ چھوٹے اور دن بھر میں کئی بار ان کھانوں میں فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں اور گھر کا بنا ہوا کھانا کھائیں کیونکہ اگر آپ چھوٹے کھانے الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور اسنیکس کی شکل میں کھاتے ہیں تو یہ نہ صرف کیلوریز میں زیادہ ہوتے ہیں بلکہ جسم کو درکار بہت سے اہم غذائی اجزاء میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ دن بھر میں تین بار کھانا صحت کے لیے برا ہے تاہم اس طرح سے غذا لینا جسم کے میٹابولزم کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے۔

میٹابولزم جسم میں ایک قدرتی کیمیائی عمل ہے جو کھانے کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے، جس سے جسم کو بھوک کے احساس کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

2019 کی این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق، دن بھر میں ایک شخص کے کھانے کی کل تعداد اس کے مرض کے خطرے سے بھی منسلک ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق نے اگر کوئی شخص روزانہ 6 یا اس سے زیادہ کھانا کھاتا ہے، اس کے مقابلے میں جو شخص دن میں صرف ایک یا دو بار کھانا کھاتا بیماری کا خطرہ اس میں زیادہ موجود ہوتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر