
کیا دہی سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
جلد پر جھریوں اور جھائیوں کا عمل کبھی کبھار نوجوانی میں ہی شروع ہوجاتا ہے جس کی بہت سے وجوہات میں سے ایک سورج کی مضر شعاعیں ہیں تاہم دہی ان نقصان دہ اثرات کو ختم کر سکتا ہے یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن کی حالیہ تحقیق کے مطابق دہی میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ماضی کی تحقیق اور مفروضوں کے برعکس جس میں دہی کو صرف ہاضمے کے لیے مفید تصور کیاجاتا تھا تاہم اب یہ جلد کے لیے حیرت انگیز خواص رکھتا ہے۔
برطانیہ میں ماہرین نے سورج کی روشنی سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات کے خلاف دہی کے حفاظتی فوائد کو بیان کرتے کہا ہے کہ اس میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جلد کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
ان کے مطابق دہی میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی روشنی کے مضر اثرات سے بچاتے ہیں اور قبل از وقت بڑھاپے کو روکتے ہیں۔ گرم موسم میں جلد پر دہی لگانے سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں جو سورج کی روشنی کے منفی اثرات سے قدرتی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News