Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم بہار کی آمد سے قبل چہرے کو دیں پھولوں جیسا نکھار

Now Reading:

موسم بہار کی آمد سے قبل چہرے کو دیں پھولوں جیسا نکھار
موسم بہار کی آمد سے قبل چہرے کو دیں پھولوں جیسا نکھار

موسم بہار کی آمد سے قبل چہرے کو دیں پھولوں جیسا نکھار

سردیاں اپنی بساط لپیٹ کو بہار کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے، بہار کی آمد کے ساتھ ہی ہر سو سبزہ دکھائی دینے لگتا ہے حسین پھولوں کے دیدہ زیب رنگ آنکھوں  کو بھلے لگتے ہیں، ایسے میں چہرہ بھی کسی گلاب کی طرح کھلا  کھلا دکھائی دے تو کیا ہی بات ہے۔

یوں تو خواتین اپنے چہرے کے حسن کو مزید بڑھانے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں اور اس مقصد کے لیے بازار میں دستیاب مہنگی مصنوعات کی خرید اپنے چہرے پرلگاتی ہیں ایسا نہیں ہے یہ کار آمد ثابت نہیں ہوتی تاہم ان کا کثرت سے استعمال جلد پر نقصان کا باعث بن سکتا ہے یہی وجہ ہے فی زمانہ قدرتی اجزاء سے تیار گھریلو ماسک کو پسند کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے چہرہ کسی پھول کی ماندد دکھائی دینے لگتا ہے کوشش کریں کہ جلد کی کی صحت اور حسن کو برقرار رکھنے لیے متوازن غذا کھائیں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور گھر سے باہر سن اسکرین کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔ یہاں پر چند بہترین ماسک کی تراکیب پیش کی جارہی ہے جو آپ کے حسن میں مزید اضافہ کر دیں گی

گھی

قدرتی طور پر ہونٹوں کو گلابی اور نرم بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ تھوڑا سا گھی ہونٹوں پر لگائیں۔

Advertisement

شہد اور لیموں کا ماسک

شہد اور لیموں کا ماسک چہرے کو ایک نئی تازگی فراہم کرتا ہے داغ دھبوں کو دور کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ شہد ایک موئسچرائزر کا کام کرتا ہے جبکہ لیموں کا بلیچنگ ایجنٹ رنگت کو نکھارتا ہے۔

دودھ اور ہلدی کا اسکرب

دودھ اور ہلدی کا اسکرب ہر قسم کے جلد کے علاج کے لیے بہترین ایکسفولیئٹر ثابت ہوتا ہے۔ دودھ آپ کی جلد کو نمی بخشتا ہے جبکہ ہلدی کی شفا بخش خصوصیات آپ کی جلد کی خشکی اور سیاہ دھبوں کو دور کرتی ہے۔

لیموں اور بادام کا تیل

بادام کا تیل ایک قدرتی موئسچرائزر ہے جو آپ کی جلد  کی خشکی اور کھردری ساخت کا بہترین علاج کرتا ہے۔ اسے لیموں کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد قدرتی طور پر گلابی ہوجاتی ہے۔

Advertisement

چمکتی جلد کے لیے بہترین گھریلو ماسک

ایلوویرہ جیل میں سوزش اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد سے بیکٹیریا کو دور کرتی ہیں جس سے سیاہ دھبوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مہاسوں اور سن برن کے علاج کے لیے گھریلو ماسک ایک حیرت انگیز علاج ہے۔ ایلوویرہ جیل میں بالائی اور چٹکی بھر ہلدی ملا کر استعمال کریں۔

شہد اور انڈے کا ماسک

چہرے پر بیسن کا استعمال ایک پرانا علاج ہے جو بے داغ، چمکدار جلد کے خواہشمند افراد کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوا ہے۔ بیسن سے تیار ایک گھریلو فیس ماسک سب سے مؤثر قدرتی علاج ہے جو آپ کو نرم، ہموار اور چمکدار جلد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔دو کھانے کے چمچ بیسن میں ایک چائے چمچ بالائی اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر استعمال کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر