Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ سادہ سا عمل خون کی شریانوں میں پلاک کو جمع ہونے سے روکتا ہے

Now Reading:

یہ سادہ سا عمل خون کی شریانوں میں پلاک کو جمع ہونے سے روکتا ہے
یہ سادہ سا عمل خون کی شریانوں میں پلاک کو جمع ہونے سے روکتا ہے

یہ سادہ سا عمل خون کی شریانوں میں پلاک کو جمع ہونے سے روکتا ہے

کیا جب بھی آپ پلاک کا نام سنتے ہیں تو آپ کے ذہن میں پہلا خیال دانتوں میں جمع ہونے والے پلاک کا آتا ہے تو آپ اکیلے نہیں دانتوں کا پلاک منہ کی صحت کو متاثر کرتا ہے تاہم ایک پلاک خون کی شریانوں میں بھی جمع ہوتا ہے جو امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔

  دانتوں کا پلاک بیکٹیریا کی ایک چپچپی تہہ ہے، جب کہ شریانوں میں جمنے والا پلاک شریان کی دیواروں پر کولیسٹرول، چربی، کیلشیم اور خلیوں کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر رگوید تڈواکر، جو پروویڈنس سینٹ جانز ہیلتھ کے بورڈ سے تصدیق شدہ کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ہیں کا کہنا ہے کہ یہ پلاک جمع ہوکر شریانوں کو تنگ کرکے خون کے بہاؤ کو کم کرتا ہے اور امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

چاہے پلاک دانتوں پر ہو یا شریوں میں دونوں کی تعمیر کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرینِ امراضِ قلب خاص طور پر شریانوں میں پلاک کی تعمیر کو کم کرنے کے لیے طرز زندگی میں ایک عادت اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں اور وہ ہے ورزش۔

 

Advertisement

ورزش خراب ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے، اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھانے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے مدد کرتی ہے، یہ سب شریانوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ورزش سوزش کو کم کرنے بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور یہ انسولین کی حساسیت کو بھی کم کر سکتی ہے، جس سے کسی بھی شخص میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ باقاعدہ ورزش سے خون کی نالیاں وسیع ہوتی ہیں ان کی لچک برقرار رہتی ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سفارش کرتی ہے کہ کا ہر ہفتے 150 منٹ کی اعتدال پسند ایروبک سرگرمی کی جائے ، یہ تقریباً 20 منٹ فی دن دورانیے کے برابر ہوتی ہے۔ روزانہ آہستہ آہستہ شروع کریں پھر اسے بڑھاتے جائیں اور ساتھ ہی ورزش کی شدت میں بھی اضافہ کریں۔

تاہم دل کی صحت کے لیے محض ورزش ہی کافی نہیں ہے بلکہ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں بھی ضروری ہیں جس میں صحت بخش متوازن غذا کا استعمال جیسے پھل، سبزیاں، سارا اناج، گری دار میوے، زیتون کا تیل، پروٹین کے ذرائع جیسے پھلیاں، مچھلی اور پولٹری اور کم مقدار میں دودھ کا استعمال۔ تمباکو نوشی سے پرہیز، اسٹریس سے دور رہنا یا تناؤ کی صورت میں اس کا علاج کرنا اور بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر