رات کی پرسکون نیند کے لیے کیا کھائیں، اور کن غذاؤں سے پرہیز کریں؟
نیند کی کمی جسے بے خوابی بھی کہا جاتا ہے لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر ہوتی ہے اس طرح تمام افراد جو رات میں پرسکون نیند نہیں لے پاتے ان میں کئی جسمانی مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔
سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق، امریکا میں ایک تہائی سے زیادہ افراد کو رات میں نیند کم آتی ہے اگر آپ کا شمار بھی ان ہی میں سے ہے تو آپ بھی بے خوابی کا سامنا کرسکتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نیند جسم کو آرام دینے کے ساتھ دن کی بھر کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کا اہم کام بھی انجام دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین گہری اور پرسکون کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس ضمن میں وہ تمام محرکات جو نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے مفید مشورے بھی دیتے ہیں۔

یوں تو گہری اور پر سکون نیند کے لئے جہاں سونے سے دوگھنٹے قبل کھانا کھانا، اسکرین نہ دیکھنا اوراندھیرا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہی کچھ غذائیں ایسی ہیں جو یا تو نیند میں خلل کا سبب بنتی ہیں یا آپ کی پرسکون نیند کی ضامن ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نیند میں کمی کی شکایت کرنے والے افراد کو مشورہ دیتے ہیں وہ سونے سے قبل کھانے کی والی غذا پر غور کریں کہ وہ کیا ہیں۔
اسی لیے ماہرین نیند میں کمی کی شکایت کرنے والے افراد کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سونے سے قبل کھانے کی والی غذا پر غور کریں کہ وہ کیا ہیں کیونکہ بہت سی غذائیں ایسپریسو کافی پینے، الکحل اور گھنٹوں اسمارٹ فون کے استعمال کی طرح نیند میں خلل کا سبب بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ شام میں طویل مدت تک الکحل کا استعمال درحقیقت نیند کے معیار کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

تاہم کچھ غذائیں نیند کے معیار کو نہ صرف بہتر بناتی ہیں بلکہ پرسکون نیند کی ضامن بھی ہیں ان میں کیمومائل چائے اور کیوی شامل ہیں۔ جبکہ لیوینڈرکی خوشبو کو بستر یا چادر پر لگانا اور پھول رکھنا بھی نیند کو پرسکون بناتا ہے۔ گری دار میووں میں اخروٹ وہ گری ہے جو سونے سے قبل بہترین اسنیکس کے طور پر شمار کی جاتی ہے اور آپ کو فوری نیند لانے میں مدد دیتی ہے۔

اسی طرح دیگر گریاں جیسے بادام، پستے اور کاجو میں زنک اور میگنیشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہیں یہ دونوں ہی نیند کے مسائل سے نمٹنے کے لئے جانی جاتی ہیں، ایسے تمام افراد جو گریاں نہیں استعمال کرنا چاہتے وہ کیوی، چیری، نیم گرم دودھ اور تیل والی مچھلی جیسے سارڈائنز اور ٹونا کا انتخاب کرسکتے ہیں یہ بھی پرسکون نیند کی ضامن ہیں۔ اور اگر آپ کو کھانا پسند نہیں ہے تو، کیمومائل چائے یا میگنیشیم سپلیمنٹس بھی لے سکتے ہیں۔

کلیولینڈ کلینک کے مطابق، تناؤ کو بے خوابی کی پہلی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ اور یہی وجہ بے خوابی کا سبب بنتی ہے اور یہ تمام غذائیں اور مشروبات دماغ کو پرسکون رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
