Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتہائی مہک دماغی کینسر سے مکمل شفا پانے والا دنیا کا پہلا بچہ

Now Reading:

انتہائی مہک دماغی کینسر سے مکمل شفا پانے والا دنیا کا پہلا بچہ
انتہائی مہک دماغی کینسر سے مکمل شفا پانے والا دنیا کا پہلا بچہ

انتہائی مہک دماغی کینسر سے مکمل شفا پانے والا دنیا کا پہلا بچہ

طب کی دنیا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچپن سے لاحق دماغی کینسر میں مبتلا ایک نوعمر بچے کا کامیابی سے علاج کیا گیا وہ شفایاب ہوگیا  اور ڈاکٹروں نے دیکھا کہ ان کے سامنے دماغ کے اندر سرطانی رسولی بہت تیزی سے گھل کر ختم ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس بچے کا نام لیوکاس ہے جو بیلجیئم سے تعلق رکھتا ہے یہ بچہ جب محض چھ برس کا تھا تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے دماغی جڑ میں ایک خاص قسم کی رسولی ہے جو کہ کینسر کی ہے جسے برین اسٹیم گلایوما کہا جاتا ہے۔ برین اسٹیم گلایوما ایک سخت قسم کا کینسر ہے اس میں مبتلا بچہ چند سال ہی جی پاتا ہے اور موت سے ہمکنار ہوجاتے ہیں۔ عموماً اس برین اسٹیم گلایوما میں مبتلا بچے مشکل سے نو سے بارہ ماہ تک جیتے ہیں۔

لیوکاس کے والدین کو بچے میں اس مرض کا پتا اس وقت چلا جب انہوں نے دیکھا ان کا بچہ نہ تو سیدھا چل سک رہا ہے اور نہ ہی اپنا توازن برقرار رکھ پارہا ہے تب اسے وہ ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

ڈاکٹر جیکاس گرل نے بچے کے والدین کو بتایا کہ اس بچے کے دماغ مین کینسر کی رسولی ہے اور یہ بچہ زیادہ نہیں جی پائے گا۔ تاہم اب لیوکاس کی عمر تیرہ برس ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہے اس کے دماغ میں رسولی کے کوئی بھی آثار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک نایاب بیماری ہے اور ہر سال اس کے بہت ہی کم کیس سامنے آتے ہیں اس سال اس کے چالیس کیس برطانیہ اور سو کیس فرانس میں سامنے آچکے ہیں۔ چونکہ یہ بیماری مہلک ہے تاہم ریڈیو تھراپی کی وجہ سے عموماً زندگی کی کچھ مہلت مل جاتی ہے کیونکہ اس تھراپی کے ذریعے رسولی کی نشوونما کو روکا جاتا ہے۔

Advertisement

لیوکاس کے والدین نے بچے کے علاج کے لیے  بیلجیم سے فرانس جانے کا فیصلہ کیا جہاں پر ایک آزمائشی طریقہ علاج جاری تھا اور اس کے تحت ایک دوائی بنائی گئی تھی جسے ڈی آئی پی جی کہا گیا ہے اسی کے ساتھ ایک اور دوا ایورولائمس لیوکاس کو کھلائی گئی ان دونوں ادویات نے بہت ہی اچھی طرح کام کیا ۔ ڈاکٹروں نے دیکھا کہ نئی اور پرانی دوا کے ملاپ سے جب اس کے ایم آر آئی اسکین دیکھے گئے تو مکمل طور پر اس کا کینسر ختم ہوگیا اور رسولی کا نام و نشان تک باقی نہ رہاجسے دیکھ داکٹر حیران رہ گئے۔

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سال اسے آزمائش پر رکھا اور اس پر نظر رکھتے رہے تاہم بچہ مکمل صحت یاب ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب اس نے دوالینا بند کر دی ہے اور کینسر سے مکمل طور پر شفا یاب ہوچکا ہے۔

اس طریقہ علاج کے اندر بہت سارے بچے شامل کیے گیے تھے جو ایک درجن سے زیادہ تھے لیکن لیوکاس اس میں سے سب سے زیادہ خوش نصیب ثابت ہوا ہے کہ وہ غیر معمولی طور پر بحالی کی طرف گیا اور اس کاکینسر جڑ سے ختم ہوگیا۔ تاہم اس جنیاتی بیماری سے لاحق ہونے والے کینسر کے علاج کی راہ میں یہ ادویات ایک اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آئیں ہیں جس سے ڈاکٹر بہت خوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر