Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا روزانہ ایک سیب واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، اس کہاوت کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

Now Reading:

کیا روزانہ ایک سیب واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، اس کہاوت کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟
کیا روزانہ ایک سیب واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، اس کہاوت کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

کیا روزانہ ایک سیب واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، اس کہاوت کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

دنیا بھر میں سب ہی نے یہ مشہور کہاوت سنی ہوگی جس میں سیب کی افادیت کو اس حد تک بڑھا کر پیش کیا گیا ہے کہ اس پھل کا استعمال صحت کی ضمانت ہے تو کیا واقعی روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟ یا یہ کہاوت محض ایک کہاوت سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

تاہم اس کا جواب انسٹاگرام پر آنتوں کی صحت کے ماہر نے دیا ہے اور انہوں نے کہا ہےکہ سیب واقعی مجموعی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

گیسٹرو اینٹرولوجسٹ اور نیویارک ٹائمز کے سب سے زیادہ مشہور مصنف ول بلسیوچز نے اپنی پوسٹ میں سیب کے حیرت انگیز فوائد بیان کیے ہیں۔

ول بلسیوچز کے مطابق سیب فائبر کا ایک بڑا اور مؤثر ذریعہ ہے، ایک درمیانے سائز کے سیب میں تقریباً 4.4 گرام فائبر ہوتا ہے۔ ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر کے مطابق، سیب میں فائٹو کیمیکلز کی کثیر مقدار بھی موجود ہوتی ہے، فائٹو کیمیکلز ایسے مرکبات ہیں جو صرف پودوں میں پائے جاتے ہیں اور دائمی امراض کو روکنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

اسی طرح سیب پروبائیوٹکس کے حصول کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے، انسانوں کی طرح پودوں میں بھی مائیکرو بایوم ہوتے ہیں۔ سیب کا مائیکرو بایوم اسے چھوٹے پھول سے مکمل طور پر تیار پھل تک بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

ایک سیب میں تقریباً 100 ملین بیکٹیریا ہوتے ہیں، اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ہمارے کھانے کے جرثومے ہمارے آنتوں میں موجود جرثوموں کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اس طرح آنتوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔

آخر میں، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ سیب کی تمام ہی اقسام منفرد خصوصیات رکھتی ہیں تاہم فائبر، فائٹو کیمیکلز اور جرثومے یہ تمام اقسام میں پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بلسیوچز کے تمام فوائد کے باوجود، کیا سیب واقعی ڈاکٹر کو دور رکھ سکتے ہیں؟

سیب ایک مکمل علاج نہیں ہے، تاہم سیب ایک متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان سے بھرپور ہے یہی وجہ ہے کہ سیب کو احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کا ایک فائدہ مند جزو سمجھا جاسکتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ہر روز پھلوں اور سبزیوں میں سے چار سے پانچ سرونگ کی سفارش کرتی ہے۔  اگرچہ سیب کے یقینی طور پر اپنے فوائد ہیں، تاہم یہ متوازن غذا کا صرف ایک جز ہے۔

پھر بھی روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، لیکن غذائیت سے بھرپور غذا کے بغیر یہ اتنا کار آمد ثابت نہیں ہوگا۔ کوشش کریں کہ اپنی خوراک میں روزانہ پروٹین، سوزش سے بچنے والی چکنائی، پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس، پھلوں اور سبزیوں کو شامل کریں کیونکہ ہر فوڈ گروپ کے غذائی اجزاء مختلف ہوتے ہیں، اور ایک ساتھ بہترین کام کرتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ انتہائی پراسیس شدہ غذا کھا رہے ہیں یا ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں باقاعدگی سے کوکیز اور چپس کھاتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ سیب آپ کو ڈاکٹر سے دور نہ رکھ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر