
باورچی خانہ میں موجود ایک عام استعمال کی شے جو آپ کی صحت کو برباد کر سکتی ہے
باورچی خانہ ہر گھر کی ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں سے خاندان بھر کی صحت کا خیال مزیدار اور صحت بخش غذا سے کیا جاتا ہے۔ تاہم صحت بانٹتے اسی باورچی خانہ میں ایک شے ایسی بھی ہے جو آپ کے کھانے کو آلودہ بناکر بیماری کا باعث بن سکتی ہے اور وہ ہے سبزیاں کاٹنے والا پلاسٹک کٹنگ بورڈ۔
لوگوں کی بڑی تعداد باورچی خانہ میں موجود مائیکروویو کو صحت کے لیے بہتر نہیں سمجھتی، تاہم ماہرین گھروں میں استعمال ہونے والے عام پلاسٹک کے کٹنگ بورڈز کو صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیتی ہے کیو نکہ یہ ہرروز استعمال کیے جاتے ہیں۔
انوائرمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پلاسٹک کے کٹنگ بورڈز ممکنہ طور پر آپ کے کھانے میں مائیکرو پلاسٹک شامل کر رہے ہیں۔
اس تحقیق میں اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ جب اس بورڈ پر کوئی بھی سبزی کاٹی جاتی ہےاور چھری بار بار سبزی کے پلاسٹک کے بورڈ پر بھی ضرب لگاتی ہے اور یوں پلاسٹک کے نہایت باریک لاکھوں ذرات سبزی میں شامل ہوجاتے ہیں اور وہ کھانا میں مل کر آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔ ہارورڈ کے محققین کے مطابق اس طرح کے مائیکرو پلاسٹک صحت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں اور ان کا تعلق تولیدی مسائل، نظام انہضام اور کینسر سے ہے۔
ریٹائرڈ انڈسٹریل کیمسٹ اور کیمسٹری کنسلٹنٹ مارک جونز کا کہنا ہے ہم نادانستہ طور پر ہر ہفتے کریڈٹ کارڈ کے جتنا پلاسٹک غذا کے ساتھ جسم میں داخل کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہےکہ چاہے آپ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی یا مشروبات پی رہے ہیں، پلاسٹک کی پیکنگ میں کھانا کھا رہے ہیں، یا یہاں تک کہ صرف گوشت کھا رہے ہیں، تو آپ ممکنہ طور پر مائیکرو پلاسٹک استعمال کر رہے ہیں۔
انوائرمنٹل ورکنگ گروپ کی ایک سینئر سائنس دان تاشا اسٹوئبر کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے کٹنگ بورڈز کو بہت زیادہ احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے تاکہ پلاسٹک کے ذرات سے بچا جاسکے۔
مائیکرو پلاسٹک سے بچنے کے لیے اسٹوئبر لکڑی یا دھات سے بنے کٹںگ بورڈ کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ یہ زیادہ پائیدار، صاف کرنے میں آسان اور غذائی اجزاء کے لیے محفوط ہوتے ہیں۔
اسی طرح، وہ مائیکرو پلاسٹک سے بچنے کے لیے پلاسٹک کی بوتل کی بجائے فلٹر شدہ پانی کو اسٹین لیس اسٹیل کی دوبارہ قابل استعمال پانی کی بوتل استعمال کرنے کی تجویز کرتی ہے، اور کھانے کی اشیاء کو محوظ کرنے کے لیے پلاسٹک کے کنٹینرز کے استعمال سے گریز کرتی ہے۔
اگرچہ لکڑی کے کٹنگ بورڈ قدرتی طور پر جراثیم کش اور جمالیاتی طور پر خوشنما ہوتے ہیں لیکن اس کی سطح پر کھانا پھنس سکتا ہے اور بیکٹیریا کی نشوونما کو فروغ مل سکتا ہے، تاہم دھات یا ماربل سے بنے کٹنگ بورڈ کا استعمال آپ کی غذا کو آلودہ ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News