Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کو اپنا ٹوتھ برش کب تبدیل کرنا چاہئے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

Now Reading:

آپ کو اپنا ٹوتھ برش کب تبدیل کرنا چاہئے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

ناشتے سے پہلے دانت برش کرنے چاہیے یا بعد میں؟ جانیے ماہرین کیا کہتے ہیں!

ایک دلفریب مسکراہٹ آپ کی شخصیت کو مکمل، کرتی ہے لیکن دانت صاف نہ ہوتو حسین مسکراہٹ بھی ماند پڑ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ دانتوں کے ساتھ منہ کی صحت و صفائی خاص اہمیت رکھتی ہے اور اسی پر آپ کی مجموعی صحت کا دارمدار بھی ہے۔

 ماہرین دندان کا کہنا ہے کہ منہ اور دانتوں کی صفائی میں سب سے زیادہ اہمیت برش کی ہے۔ اسی لیے اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے کیونکہ اگر یہ پرانا ہوگیا ہے تو دانتوں کی صفائی کا عمل درست انداز میں نہیں ہوگا۔

ماہرین دندان کے مطابق اگر آپ کو یہ یاد نہیں ہے کہ آپ نے آخری بار اپنے ٹوتھ برش کب تبدیل کیا تھا، تو آپ کو چاہئے کہ اسے فوراً تبدیل کریں۔

اس سوال پر کہ آپ کو اپنے دانتوں کا برش کتنی مدت بعد تبدیل کرنا چاہیے تو اس کے جواب میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کیو نکہ ٹوتھ برش کا استعمال روزانہ دن میں دو سے تین بار کیا جاتا ہے جنتی بار یہ استعمال کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے اس کے ریشے خراب ہونے لگتے ہیں۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن جو کہ دانتوں کو دن میں دو بار اور دو منٹ تک برش کرنے کا مشورہ دیتی ہے تجویز کرتی ہے کہ ہر تین سے چار ماہ بعد ٹوتھ برش کو تبدیل کیا جائے اگر اس کے ریشے سیدھے نہ رہے یا ٹوٹنے لگ جائیں۔

Advertisement

اس طرح ہر 12 سے 16 ہفتوں میں برش خراب ہونے لگتا ہے تو سال بھر میں اسے تقریباً چار بار تبدیل کی جانے کی ضرورت ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس شیڈول کے مطابق ٹوتھ برش کو تبدیل کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر اسے طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو اس کی تاثیر کم ہونے لگتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دانتوں کی صفائی کے دوران بہت سارے جراثیم ٹوتھ برش پر جمع ہوجاتے ہیں۔ اور اگر اسے تبدیل نہ کیا جائے تو دانتوں کی مکمل صفائی نہیں ہوسکتی اس طرح یہ کم موثر ہو جاتا ہے۔

اگر آپ اپنے ٹوتھ برش کو طویل عرصے تک قابل استعمال رکھنا چاہتے ہیں تو دانتوں کو صاف کرنے کے بعد اسے اچھی طرح پانی سے دھوئیں تاکہ اس پرموجود تمام جراثیم صاف ہوجائیں اور ہر استعمال کے بعد ٹوتھ برش کو دھونے کے بعد اسے سیدھا رکھیں تاکہ یہ ہوا سے خشک ہوجائے۔

  ایسوسی ایشن کے مطابق ٹوتھ برش کو کسی بند جگہ پر نہ رکھیں کیونکہ اس طرح مختلف جراثیم کی افزائش ہونے لگتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر