Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزیجاتی غذائیں خواتین کو مہلک امراض سے بچاتی ہیں

Now Reading:

سبزیجاتی غذائیں خواتین کو مہلک امراض سے بچاتی ہیں

لمبی زندگی چاہتے ہیں تو یہ غذا استعمال کرنا شروع کردیں!

ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ خواتین اگر پروٹین سبزیوں اور پودوں سے حاصل کریں تو وہ جان لیوا جان کا روگ بننے والی بیماریوں سے دور رہ سکتی ہیں کیونکہ مردوں کے مقابلے میں وہ سبزیوں سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

اس جامعہ میں واقع جین مائر یوایس ڈی اے ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سینٹر فار ایجنگ نے یہ تحقیق امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ درمیانی عمر میں خواتین پودوں سے پروٹین حاصل کریں تو وہ تیزی سےجزو بدن بنتا ہے اور اس سے پڑھاپے میں بھی تندرست رہا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں 48 ہزار سے زائد خواتین سے سیلف رپورٹنگ کے ذریعے سوالنامے بھرے اور اپنی ٖغذائی عادات اور کیفیات کا مفصل احوال پیش کیا۔ معلوم ہوا کہ جو خواتین سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرتی رہیں ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر اور دیگر دماغی امراض کی شرح بہت کم تھی۔  یہاں تک مچھلی کے پروٹین کے مقابلے میں بھی پھل اور سبزیاں زیادہ مفید ثابت ہوئیں۔

اس کے علاوہ سبزیاں کھانے سے ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں اور اندرونی جلن یا انفلیمیشن بھی کم ہوتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر