Advertisement
Advertisement
Advertisement

پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے ماہرین کے حیران کن طریقے

Now Reading:

پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے ماہرین کے حیران کن طریقے
پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے ماہرین کے حیران کن طریقے

پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے ماہرین کے حیران کن طریقے

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد پھلوں اور سبزیوں کی زائد مقدار خرید کر فریج یا کمرے کے درجہ حرارت میں رکھ دیتی ہے تاکہ روزانہ بازار جانے سے بچا جاسکے اور دوسرا بوقت ضرورت انہیں استعمال میں لایا جاسکے۔

تاہم  موسم کیسا بھی ہو ان پھلوں اور سبزیوں کے خراب ہونے کا احتمال ضرور رہتا ہے بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ سبزیوں اور پھلوں کو لاکر فریج  یا باہر رکھ دیتے ہیں لیکن جب انہیں کھانے یا پکانے کی باری آتی ہے تو تب تک یہ خراب ہوچکے ہوتے ہیں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا کہ بازار سے لائی گیے پھل اور سبزیاں پہلے ہی تازہ نہیں ہوتی تو ایسے میں وہ جلد خراب ہوجاتی ہے۔

ایما ونلی جوکہ ایک باغبان اور اپلائیڈ مائیکرو بایولوجسٹ ہیں کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ ہمیشہ تازہ پھل اور سبزیاں خریدیں۔ جب ایک بار آپ انہیں بازار لیں تو پھر انہیں کئی دن تک تازہ رکھنے کے لیے کچھ یہاں بتائے گیے ان خاص طریقوں سے محفوظ کریں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ تمام ہی پھلوں اور سبزیوں میں قدرتی نمی پائی جاتی ہیں جس کی وجہ ان میں کیمیائی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اور یہی تبدیلی ان کے خراب ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

یہی وجہ ہے جب بھی سبزیوں کو فریج میں رکھیں تو انہیں پلاسٹک کے تھیلے، نمی محفوظ رکھنے والے پیپر یاتو لیے میں لپیٹ کے  رکھیں تاکہ اس کی قدرتی نمی کو برقرار رکھا جاسکے، جبکہ پھلوں کو فریج میں اس طرح پیٹ کر رکھنا ضروری نہیں ہے۔ اسی طرح کچھ پھل فریج جبکہ کچھ باہر زیادہ دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Advertisement

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کن پھلوں اور سبزیوں باورچی خانے میں اور کن کو باہر رکھا جائے تاکہ ان کی تازگی زیادہ دیر تک برقرار رہے۔

کچھ جڑ والی سبزیاں جن میں پیاز، آلو، لہسن اور شکر قندی شامل ہیں انہیں ٹھنڈی اور اندھیری جگہ میں رکھیں۔ تاہم آلو بھی اسی جگہ لیکن پیاز سے الگ رکھیں تاکہ پیاز سے آلو کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

ایسے تمام پھل جیسے کیلا، آم، انناس، جو فریج کے زیادہ درجہ حرارت میں خراب ہوجاتے ہیں انہیں باہر پھلوں کی ٹوکری میں رکھنا زیادہ مناسب ہے۔

تاہم تربوز، سیب اور نارنگی کو باہر بھی رکھا جاسکتا ہے لیکن اگر انہیں فریج میں رکھا جائے تو یہ زیادہ عرصے تک تازہ رہ سکتے ہیں۔

کچھ پھلوں اور سبزیوں کو پکنے تک کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہے، لیکن ایک بار جب یہ تیار ہوجائیں تو انہیں فریج میں رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

جیسے ٹماٹر کو کمرے کے درجہ حرارت پر 1-5 دن تک رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن جب یہ پک جائے تو انہیں  فریج میں رکھ دیں اسی طرح ایواکاڈو، ناشپاتی اورکیوی کچی ہوتو باہر اور پکنے پر فریج میں رکھ دیں اس طرح یہ تین سے پانچ دن تک تازہ رہیں گے۔

Advertisement

ایسی تمام سبزیاں جن میں پالک، دھنیہ، پودینہ، کیل، گاجر، بروکولی، مٹر، مشروب، مکئی، گوبھی، اجوائن، انگور، اسٹرابیری، رس بھری اور بلیو بیری شامل ہیں انہیں جیسے ہی خریدیں  سیدھا فریج میں رکھیں۔

پھلیاں، بینگن، شملہ مرچ، کھیرا اور زکینی، اگرچہ ان سبزیوں کو فریج میں رکھنا چاہئے تاہم انہیں کسی پیپر میں لپیٹ کر رکھنا ضروری ہے تاکہ ان کی قدرتی نمی کو برقرار رکھا جاسکے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر