Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی پسینے میں لائم مرض کے خلاف اہم کیمیکل دریافت

Now Reading:

انسانی پسینے میں لائم مرض کے خلاف اہم کیمیکل دریافت
انسانی پسینے میں لائم مرض کے خلاف اہم کیمیکل دریافت

انسانی پسینے میں لائم مرض کے خلاف اہم کیمیکل دریافت

ایک قسم کے کیڑے سے پیدا ہونے والی لائم ڈیزیز دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو ہرسال متاثر کرتی ہے تاہم اب انسانی پسینے میں اس کے خلاف ایک اہم کیمیکل دریافت ہوا ہے۔

ایک قسم کی جو (ٹِک) میں موجود بیکٹیریا سے یہ مرض انسانوں تک منتقل ہوتا ہے۔ ہرسال صرف امریکا میں اس سے 5 لاکھ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ اگرچہ اکثریت اینٹی بایوٹکس سے شفایاب ہوجاتی ہے جبکہ بعض مریضوں میں مہینوں اور سالوں تک یہ انفیکشن برقرار رہتا ہے۔

ایم آئی ٹی اور جامعہ ہیلسنکی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انسانی پسینے میں ایک طویل پروٹین ملا ہے۔ اب ماہرین کا خیال ہے کہ اس پروٹین کو حفاظتی مرہم یا کریم میں ملا کر جلد کو شدید متاثرکرنے والے اس مرض کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طرح اینٹی بایوٹکس سے بھی صحت یاب نہ ہونے والی کیفیت کو اس پروٹین سے دور کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس کی تفصیلات نیچر کمیونکیشن نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ لائم ڈیزیز کی وجہ بننے والا بیکٹیریم، بوریلیا برگڈورفیرائی سے پھیلتا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ  چوہوں ، ہرنوں اور دیگر جانوروں میں بھی یہ مرض پھیل سکتا ہے۔ اس تحقیق میں سات ہزار ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جو اس مرض کے شکار تھے۔ تمام مریضوں کا جینیاتی ڈیٹا لیا گیا۔

اس کے بعد ایسے افراد پر تحقیق ہوئی جنہیں لائم پھیلانے والے کیڑے کا سامنا ہوا لیکن وہ قطعاً بیمار نہیں ہوئے۔ ان کے جین کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا جسم ایک خاص قسم کا پروٹین بنارہا ہے جو پسینے میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین نے اس پر مزید تحقیق کا عندیہ دیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر