Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینے کے پانی سے مائیکروپلاسٹک دور کرنے کا نہایت آسان طریقہ دریافت

Now Reading:

پینے کے پانی سے مائیکروپلاسٹک دور کرنے کا نہایت آسان طریقہ دریافت
پینے کے پانی سے مائیکروپلاسٹک دور کرنے کا نہایت آسان طریقہ دریافت

پینے کے پانی سے مائیکروپلاسٹک دور کرنے کا نہایت آسان طریقہ دریافت

پلاسٹک کو اس صدی کی سب سے بدترین ایجاد کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا سے پلاسٹک کے کچرے کو صاف کرنا چند بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب یہ پلاسٹک کے باریک ذرات غذاؤں یہاں تک کے پانی میں شامل ہوکر براہ راست انسانی صحت کو متاثر کر رہے ہیں۔

تاہم اب پانی سے مضر صحت پلاسٹک کے ذرات کو صاف کرنے کا ایک نہایت آسان سا طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے جس کے ذریعے پینے کے پانی کو خطرناک مائیکرو پلاسٹک سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

ایک نئی چینی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گھر میں پانی کو ابال کر استعمال کرنا اس میں سے خوفناک مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو دور کرنے کا ایک تیز اور موثر طریقہ ہے۔

یہ مائیکرو ذرات گزشتہ چند برسو ں سے دنیا بھر کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں جو آپ کی خوراک اور پانی میں بہت بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ غذا اور پانی انسانی جسم میں داخل ہوکر خون کے دھارے میں شامل ہوجاتے ہیں۔ جہاں یہ مائیکرو پلاسٹک میٹابولک عوارض جیسے ذیابیطس کا باعث بن سکتے ہیں۔

جبکہ انتہائی باریک ذرات مدافعتی ردعمل میں خلل کا سبب بن سکتے ہیں، اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور تولیدی نظام میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

Advertisement

تاہم جنین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ نلکے کا پانی فلٹر کرنے اور ابالنے سے پلاسٹک کے مائیکرو ( ایک میٹر کےدس لاکھویں حصے) اور نینو ( ایک میٹر کے ایک اربویں حصے) جتنے باریک ذرات کی 90 فیصد مقدار ختم ہوجاتی ہے۔

یہ اس لیے ہوتا ہے کہ پانی کی کیتلی میں دودھیا تلچھٹ پلاسٹک سے تعامل کرتی ہے، انہیں جذب کرکے پانی سے نکال باہر کرتی ہے۔ پانی کے بھاری اور ہلکے ہونے کی بنا پر پلاسٹک معدن کے باریک ڈلوں کی صورت بھی جمع ہوجاتے ہیں اور سطح آپ پر تیرنے لگتے ہیں۔

اس طرح پانی صاف ہوجاتا ہے جبکہ دوسری صورت میں پانی کو فلٹر بھی کیا جا سکتا ہے۔ گھریلو استعمال ہونے والے کافی کے فلٹر کے ذریعے آپ پانی کو فلٹر کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے نل کے پانی میں موجود نینو اور مائیکرو پلاسٹک کی مختلف مقداروں کا تجزیہ کیا پھر پانی کو چند منٹ تک ابالنے کے بعد دوبارہ اس کی جانچ کی۔

Advertisement

ہارڈ واٹر میں، پلاسٹک کے 90 فیصد ذرات جو قطر میں ایک ملی میٹر کے ایک ہزارویں حصے کے برابر تھے ختم ہوگئے تھے جبکہ عام پانی میں تقریباً 25 فیصد تک کم ہوگئے تھے۔

یہاں تک کہ کچھ گھریلو فلٹریشن سسٹم بھی پلاسٹک کے کچھ ذرات کو صاف کر سکتے ہیں مگر بڑی تعداد میں نہیں اس لیے پانی کو صاف کرنے کے لیے ابالنا زایادہ کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔

دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں پینے کے پانی کو ابال کر استعمال کرنے کا رواج ہے اس طرح وہ بہت آسانی سے پینے کے پانی کو پلاسٹک کی آلودگی سے پاک کر سکتے ہیں۔ یہ عام عمل آپ کی صحت کے لیے بے حد مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر