روزے میں پیاس بجھانے اور بڑھانے والے کھانے کون کون سے ہیں؟ جانیے
اینٹی آکسیڈینٹس ایک ایسا مادہ ہے جو جسم میں مضر صحت فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اس طرح یہ خلیات کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے تحفظ فراہم کر کے کئی دائمی امراض سے بچاتا ہے۔
آکسیڈیٹیو تناؤ اس وقت ہوتا ہے جب جسم کی آزاد ریڈیکلز کو سنبھالنے اور ختم کرنے کی صلاحیت خراب ہوجاتی ہے، اس کے نتیجے میں خلیات اور جسمانی افعال کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہاں 6 ایسی غذاؤں کو ذکر کیا جارہا ہے جو اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور ہیں جس کا استعمال آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔
بیریز
بیریز جیسے اسٹرابیری، بلیو بیری، رس بیری اور بلیک بیری میں فلیوونائڈ، اینتھو سیانینس، اور وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتے ہیں یہ تینوں مرکبات آکسیڈیٹیو اسٹریس اور سوزش سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ڈارک چوکلیٹ
ڈارک چوکلیٹ میں فلیوونائڈز موجود ہوتا ہے خاص طور پرکوکوفلیونولز جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اسے غذا میں شامل رکھنے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
گریاں
خشک میوہ جات کی مختلف اقسام جیسے بادام، اخروٹ اور پستے آینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور ہوتے ہیں بشمول وٹامن ای۔ ان گریوں کو غذا میں شامل رکھنے سے قلب صحت مند رہتا ہے اور اکسیڈیٹیو اسٹریس کے نقصان سے تحفظ ملتا ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبزیاں جیسے پالک، کیل اور سوئس چارڈ اینٹی آکسیڈینٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جیسے وٹامن سی، وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین، یہ غذائی اجزاء مدافعتی نظام کو فروغ دے کر سوزش کو کم کرتے ہیں۔
گرین ٹی
گرین ٹی میں کیٹاچین نامی اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو دماغی افعال بہتر بنانے، جسم کی چربی کم کرنے اور دائمی امراض سے تحفظ فراہم کرنے میں صحت کے حوالے سے کئی طرح کے فوائد پیش کرتا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر میں لائکوپین نامی انتہائی طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ کثرت سے پایا جاتا ہے جو دل کی بیماری کے ساتھ کئی طرح کے دائمی امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
