Advertisement
Advertisement
Advertisement

برا سلوک خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ قرار

Now Reading:

برا سلوک خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ قرار
برا سلوک خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ قرار

برا سلوک خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ قرار

کہا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ ذہنی مسائل کا سامنا کرتی ہیں تاہم اب اس کی ایک اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔ برطانیہ کے ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی اور تشدد کی وجہ سے ان میں مردوں اور لڑکوں کی نسبت دماغی مسائل کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ کے ایک سروے کے مطابق، اس طرح کے رویے خاص کر کسی بھی رشتے میں زبردستی کرنا یا خراب تعلقات، گھر اور خاندانی دباؤ وہ تین بنیادی محرک ہیں جو خواتین اور لڑکیوں میں خودکشی کے خیالات سمیت ذہنی صحت کے سنگین مسائل کا سبب بنتے ہیں۔

ڈاکٹر کیتھرین ڈرکن جو کہ رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ میں خواتین اور دماغی صحت کے لیے مشترکہ قیادت کی صدارت کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان رویوں کا طویل مدت تک سامنا ہی سنگین علامات کا سبب بنتا ہے، جیسے خودکشی کے خیال آنا یا نفسیاتی مسائل کی علامات کا سامنا کرنا، واضح رہے کہ اس کا انحصار اس ساتھی یا خاندان کے رکن پر ہوتا ہے  جو جذباتی، خاندانی یا مالی وجوہات کی وجہ سے بدسلوکی کرتا ہے۔خواتین کی بڑی تعداد ایسے مسائل کے بارے میں کھل کر بات نہیںکر پاتی اور اس طرح برسوں تک ان کے مسائل کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا۔

تاہم اکثر یہ بدسلوکی جسمانی نہیں ہوتی، تاہم نفسیاتی زیادتی بھی انتہائی نقصان کا باعث بنتی ہے اور متاثرین پر اپنے ان منٹ نقوش چھوڑ دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خواتین اور لڑکیوں میں مرد حضرات کی نسبت دماغی صحت کے مسائل زیادہ سامنا آتے ہیں۔ ان میں پر بے چینی، میجر ڈپریشن اور فوڈ ڈس آرڈر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر