
کڑوا ذائقہ لیے ان غذاؤں کے میٹھے فائدے بھی جان لیں
تمام ہی پھل اور سبزیاں مختلف ذائقہ رکھتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد کھانے کے لیے خوش ذائقہ سبزیوں کا انتخاب کرتی ہیں، تاہم انہیں میں کچھ سبزیاں ایسی بھی ہیں جو عام سبزیوں کی نسبت قدرے کڑوی ہوتی ہیں اوراسی بنا پر ان کواتنا پسند نہیں کیاجاتا۔
واضح رہے کہ یہ کڑوی کسیلی سبزیاں اپنے اندر حیرت انگیز صحت بخش خواص رکھتی ہیں، یہاں پر ایسی ہی 5 سبزیوں کو کا ذکر کیا جارہا ہے۔
کیل
کیل سبز پتوں والی ایک ایسی سبزی ہے جس کا تعلق گوبھی کی ایک قسم سے ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، کے، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں گلوکوسینولیٹ نامی مرکب بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ قدرے کڑوا ہوتا ہے تاہم یہی مرکب کینسر اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ڈارک چوکلیٹ
اس فہرست میں ڈارک چوکلیٹ دوسری غذاؤں کی نسبت کم کڑواہٹ رکھتی ہے اس میں کیٹی چینس نامی فلیوونائڈز پایا جاتا ہے یہ ایک طرح کا اینٹی آکسیڈینٹس ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اس طرح امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
کریلا
کریلے میں اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی بیکٹیریل خواص پائے جاتے ہیں جو خون میں چینی کی سطح کو اعتدل میں رکھنے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ جراثیم اور وائرس سے مقابلہ کر کے مدافعتی نطام کومضبوط بناتے ہیں۔
چکوترہ
ترش ذائقے کے برعکس چکوترہ میں وٹامن سی، فائبر، لائیکوپین اور بیٹا کیروٹین نامی اینٹی آکسیڈینٹس کثرت میں موجود ہوتے ہیں جو کہ وزن کم کرنے، دل کو صحت مند رکھنے اور بلڈ شوگر کو توازن میں رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
بروکولی
یہ سبز کڑوی سبزی وٹامن اے، سی، کے، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں سلفورافین نامی مرکب پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی سوزش اور اینٹی کینسرخواص رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News