
دل کو قوی کرنے والے 5 حیرت انگیز مشروبات
اگر آپ اپنے دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی غذا میں ایسے صحت بخش مشروبات اور غذاؤں کو شامل کریں جو دل کو تقویت فراہم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں پر صحت مند دل کے لیے 5 صحت بخش مشروبات پیش کیے جارہے ہیں۔
چقندر کا رس
چقندر ایک انتہائی صحت بخش سبزی ہے جس میں نائٹریٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرنے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو امراض قلب کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ تاہم ایسے تمام افراد جو گردے کی پتھری سامنا کر رہے اس مشروب کو اعتدال میں استعمال کریں۔
سبز پتوں والی سبزیوں کا رس
صحت مند مشروبات میں سے ایک، سبز پتوں والی سبزیوں کا رس ہے جو دل کے لیے بے حد مفید ہے۔ پالک، کیل اور سوئس چارڈ کو ملا کر ان کا رس نکال کر پینا دل کی صحت کو حیرت انگیز فائدہ پہنچاتا ہے۔
وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کی خوبیوں سے مالا مال سبز پتوں والی سبزیوں کا رس سوزش کو کم کرتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں دل صحت مند رہتا ہے۔
انار کا رس
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق انار پولی فینول نامی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ انار پولی فینول سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو آکسیڈیٹیو تناؤ اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
چکوترہ
ماہرغذائیت کا کہنا ہے کہ ترش پھلوں میں فائبر، وٹامن سی اور فلیوونائڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ٹماٹر کا رس
دل کی صحت کو بہتر بنانے میں ٹماٹر کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انٹرنیشنل جرنل آف مڈ لائف ہیلتھ اینڈ بیونڈ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر کا جوس پینے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جبکہ ٹماٹر کے جوس میں لائکوپین ہوتا ہے، یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ جو سوزش اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
دل بہتر صحت کے لیے جوس پینے کا بہترین وقت
آپ دن کے کسی بھی وقت ان صحت بخش مشروبات کو پی سکتے ہیں۔ چاہے آپ اپنے دن کا آغاز صحت بخش جوس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں یا آپ اسے شام کے وقت بطور اسنیکس پینا چاہتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ یہ جوس کب پینا چاہتے ہیں۔ لہذا، آپ اپنی طرز زندگی کو دیکھتے ہوئے ایک ایسے وقت کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے بہترین ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News