Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ چہل قدمی کرنے کا یہ فائدہ جان لیں

Now Reading:

روزانہ چہل قدمی کرنے کا یہ فائدہ جان لیں

روزانہ چہل قدمی کرنے کا یہ فائدہ جان لیں

آج ہم آپکو روزانہ چہل قدمی کرنے کا حیران کُن فائدہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ورزش نہ کرنے والے افراد اگر چہل قدمی کو معمول بنا لیں تو ان کی اوسط عمر میں لگ بھگ ڈھائی سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 15 ہزار قدم چلنے سے متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک لاکھ افراد کی صحت کا جائزہ 10 سال تک لیا گیا تھا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی ضرورت نہیں، درحقیقت اس سے کم چلنے سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس عادت سے سب سے زیادہ فائدہ معمر افراد کی صحت کو ہوتا ہے۔

Advertisement

مثال کے طور پر 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد چہل قدمی کو عادت بنا کر کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 52 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں 45 سے 65 سال کے افراد اس جسمانی سرگرمی سے موت کا خطرہ 38 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر امراض قلب اور دیگر امراض کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض ہر ہفتے 3 بار 5 ہزار قدم چل کر موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق محض ایک دن 5 ہزار قدم چلنے سے بھی صحت بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر