Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنک فوڈ کے مزید نقصان سامنے آگئے

Now Reading:

جنک فوڈ کے مزید نقصان سامنے آگئے
جنک فوڈ کے مزید نقصان سامنے آگئے

جنک فوڈ کے مزید نقصان سامنے آگئے

الٹرا پروسیسڈ فوڈ جسے جنک فوڈ بھی کہا جاتا ہے فی زمانہ ان کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جبکہ وقت گزنے کے ساتھ ساتھ اسی مناسبت سے اس کے نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اب ان کا استعمال 30 سے ​​زائد دماغی اور جسمانی امراض کے خطرے سے منسلک ہے۔

ماہرین صحت ہمیشہ ہی صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم الٹرا پروسیسڈ فوڈزکے مزیدار ذائقے اور آسان حصول جس میں پیک شدہ بیکڈ اشیا اور اسنیکس، میٹھے، کاربونیٹیڈ مشروبات، کینڈی، میٹھے اناج، اور کھانے کے لیے تیار مصنوعات شامل ہیں نے صحت بخش غذاکو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اگرچہ لوگوں کی بڑی تعداد یو پی ایف کے زائد استعمال سے منسلک صحت کے خطرات سے بخوبی واقف ہیں، لیکن شاید آپ اس بات کو نہیں جانتے کہ یہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مضر صحت ہیں۔

  محققین نے  یو پی ایف کے نقصانات کو جاننے کے لیے ماضی میں کیے جانے والے 45 الگ الگ میٹا مطالعات سے ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کا تجزیہ کیا جسے امبریلا ریویوایویڈینس کا نام دیا گیا۔

اس جائزے میں شامل شرکاء کی کل تعداد 10 ملین کے قریب تھی۔ تمام میٹا تجزیہ پچھلے تین سالوں میں شائع کیے گئے تھے، اور کسی کو بھی  یو پی ایف تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے فنڈ نہیں دیا گیا تھا۔ محققین کے مطابق ان اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی کہ یو پی ایف کا زیادہ استعمال 32 امراض  کے خطرے سے منسلک تھا جس میں اموات، کینسر، دماغی، سانس سے متعلق، قلبی، معدے اور میٹابولک مسائل شامل تھے۔

Advertisement

الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا زیادہ استعمال امراض قلب سے ہونے والی اموات کے تقریباً 50 فیصد بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک تھا، اسی طرح  اضطراب اور عام دماغی صحت کے امراض کا خطرہ 48 سے 53 فیصد  اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 12 فیصد زیادہ تھا۔

اسی طرح یو پی ایف کی زیادہ مقدار کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ  21 فیصد بڑھا دیتی ہے، جس میں امراض قلب سے موت کا خطرہ  40 سے 66 فیصد، موٹاپا، ٹائپ 2 ذیابیطس، اور کم نیند کا خطرہ 22 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دمہ، معدے کی صحت، کینسر کی کچھ اقسام اور کارڈیو میٹابولک خطرے والے عوامل جیسے کہ خون میں چکنائی کا بڑھ جانا اور اچھے’ کولیسٹرول کی کم سطح سے وابستہ امراض کے ثبوت محدود تھے۔

اس تحقیق اور اس کے نتائج نے الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے نقصانات سے آگاہی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس بعد لوگوں کی بڑی تعداد ان غذاؤں کو ترک یا محدود کرنے کے بارے کافی فکر مند دکھائی دے رہی ہے اور اسی طرح صحت بخش غذاؤں کی جانب راغب ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر