سیلفی کا رجحان لوگوں کو پلاسٹک سرجری کی طرف راغب کر رہا ہے، تحقیق
موبائل کی ایجاد کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد دن میں کئی بار مختلف فلٹرز کا استعمال کرتے ہوئے سیلفی لیتی ہے جس سے ان کے خدوخال اور رنگت میں نمایاں فرق نظر آتا ہے اس طرح عام سا چہرہ بھی خوبصورت دکھائی دینے لگتا ہے۔
واضح رہے کہ یہی رجحان لوگوں کو پلاسٹک سرجری کروانے پر مجبور کر رہا ہے تاکہ وہ فلٹر شدہ تصاویر کی طرح نظر آئیں یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق، سوشل میڈیا استعمال کرنے افراد کے فلٹرز کی طرح نظر آنے کے لیے اپنے چہرے کے خدوخال کو مستقل طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے محققین نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کاسمیٹک سرجری کے درمیان ایک واضح تعلق نوٹ کیا ہے۔
اس تحقیق کے مطابق ایسے تمام افراد جو مختلف ایپس پر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور تصویر میں ترمیم کرنے والے سافٹ ویئر کو ظاہری خدوخال کو تبدیل کرنے لیے استعمال کرتے ہیں ان میں شدت سے خواہش پائی جاتی ہے کہ وہ بھی ان ترمیم شدہ تصاویر کی طرح حقیقی زندگی میں دکھائی دیں۔
مطالعہ کے مطابق، جمالیاتی طریقہ کار پر غور کرنے والے شرکاء کی تعداد 64 فیصد سے بڑھ کر 86 فیصد ہو گئی، اور وہ لوگ جنہوں نے سرجن سے مشاورت کی وہ 44 فیصد سے بڑھ کر 68 فیصد ہو گئے۔ تاہم اکثر نتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے اور پلاسٹک سرجری حقیقی شکل و صورت میں بگاڑ کا سبب بن جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
