Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی سبزی جو فیشل جیسا نکھار لائے

Now Reading:

یہ عام سی سبزی جو فیشل جیسا نکھار لائے
یہ عام سی سبزی جو فیشل جیسا نکھار لائے

یہ عام سی سبزی جو فیشل جیسا نکھار لائے

بہار کی آمد آمد ہے اور ہر سو سبزہ دکھائی دے رہا ہے حسین پھولوں کے دیدہ زیب رنگ آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں، ایسے میں چہرہ بھی کسی گلاب کی طرح کھلا کھلا دکھائی دے تو کیا ہی بات ہے۔

سرد موسم جلد کو سب سے زیادہ متاثرکرتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے کی رنگت مانند پڑ جاتی ہے ایسے میں مہنگی کریموں کے بجائے گھریلوں اجزاء زیادہ کار آمد ثابت ہوتے ہیں انہیں میں آلو کا رس بھی شامل ہے جو رنگت نکھارنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔

آلو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایک حیرت انگیز سبزی ہے جو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ چہرے کی جلد کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے لے کر سیاہ دھبوں تک، آلو آپ کی جلد کی تقریباً تمام ہی پریشانیوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آلو  کا رس چہرے کو ایک حیرت انگیز دلکشی فراہم کرتا ہے اس میں متعدد غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ آلو کے رس میں آئرن، وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن بی،  کیلشیم، کاپر، فاسفورس اور فائٹونیوٹرینٹس موجود ہوتے ہیں۔ آپ اسے میش کریں، پیس کر لگائیں یا اس کا رس استعمال کریں یہ ہر طرح سے آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں کسی جادو کی طرح کام کرتا ہے۔

Advertisement

چہرے کے لیے آلو کے رس کے فوائد

 آلو کا رس دھوپ سے خراب ہونے والی جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔آلو میں پولی فینول  نامی مرکب پائے جاتے ہیں ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کے نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، آلو زنک سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد  کی مرمت کرنے کے ساتھ سوزش کو دور کرتا ہے۔

آلو کا رس رنگت کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔آلو میں آئرن کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کی رنگت کو صحت مند بناکر اس کی چمک کو بحال رکھتی ہے۔

آلو کا رس داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔آلو کے رس کو چہرے پر لگانے سے مہاسوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

آلو آپ کی جلد کو اندر سے نمی اور ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ جلد کی صحت کو بہتر بناکر اسے چمکدار بناتا ہے۔

 چہرے کے پگمنٹیشن کے لیے

Advertisement

آلو اور لیموں دونوں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کسی بھی قسم کے داغوں کو دور کرنی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اجزاء:

1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس

1 کھانے کا چمچ آلو کا رس

1 کھانے کا چمچ عرق گلاب

ترکیب:

Advertisement

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ پھر چہرہ دھونے کے بعد کسی اسپرے یا روئی سے جلد پر لگائیں۔اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔اس کے بعد ٹونر اور موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر