
سافٹ ڈرنکس پینے سے کونسی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سافٹ ڈرنکس پینے سے کونسی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مصنوعی مٹھاس پر مبنی مشروبات پینے سے دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی سے بنے مشروبات کے استعمال سے دل کے اس عارضے کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس کے مقابلے میں خالص اور بغیر مٹھاس والے جوس جیسے اورنج جوس پینے سے atrial fibrillation سے متاثر ہونے کا خطرہ 8 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق خواتین میں مصنوعی مٹھاس سے بنے مشروبات کے استعمال کی شرح زیادہ ہوتی ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اسی طرح مردوں کی جانب سے چینی سے بنے مشروبات کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ نتائج کو دیکھتے ہوئے ہم لوگوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ شوگر فری اور چینی سے بنے مشروبات سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کم چینی اور کیلوریز والے مشروبات کو صحت بخش تصور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان سے بھی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News