اسکن کیئر مصنوعات کی مسحور کن خوشبو جلد کے لیے نقصان دہ کیوں ہے؟
خوشبو کسے پسند نہیں ہر کوئی چاہتا ہے کہ جب بھی وہ کسی بھی محفل میں جائے اپنی خاص مہک سے پہچانا جائے یہی وجہ ہے کہ تقرباً تمام ہی افراد خوشبو کے لیے مختلف مصنوعات جیسے پرفیوم استعمال کرتے ہیں۔
تاہم فی زمانہ بہت ساری اسکن کیئر مصنوعات میں بھی پرفیوم کی طرح کی خوشبو شامل کی جارہی ہے جسے جلد پر لگانے سے دن بھر آپ اس مسحور کن خوشبو کو محسوس کر سکتے ہیں لیکن آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یہ مہک آپ کی جلد کو کیسے نقصان پہچارہی ہیں؟
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں جلد کی کئی اقسام ہیں اور سب پر ہی موسم کا اثر ہوتا ہے تاہم خشک جلد کو سنبھالنا اور بھی مشکل ہوتا ہے۔ موسم کے ساتھ خشک جلد کو بہت سارے عوامل متاثر کرتے ہیں تاہم ایک ایسا محرک جس کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں وہ ہے لوشن، کریم اور صابن میں موجود خوشبو۔
کوشش کریں کہ جلد کے لیے خوشبو والی تمام مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں جیسے صابن، اسکرب اور لوشن ان میں عام طور پر شامل خوشبو، رنگ، اور دیگر کیمیکلز آپ کی جلد کو فائدہ پہچانے کے بجائے اکثر نقصان کا باعث بنتے ہیں ان میں موجود خوشبو اچھی تو لگتی ہے لیکن وہ درحقیقت وہ آپ کی جلد کو خشک کر دیتی ہے۔ خشک جلد کے لیے ہمیشہ ایسی مصنوعات کا انتخاب کریں جن میں خوشبو نہ ہو تاکہ جلد کو مزید خشک ہونے کے بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
