Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد کے لیے بہتر سمجھے جانے والے ان 4 اجزاء سے دور رہیں

Now Reading:

جلد کے لیے بہتر سمجھے جانے والے ان 4 اجزاء سے دور رہیں
جلد کے لیے بہتر سمجھے جانے والے ان 4 اجزاء سے دور رہیں

جلد کے لیے بہتر سمجھے جانے والے ان 4 اجزاء سے دور رہیں

فی زمانہ جلد کی صحت و صفائی اور دیکھ بھال کے لیے بازاری مصنوعات کے ساتھ قدرتی اجزاء کا کثرت سے استعمال کیا جارہا ہے جو اکثر کافی فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔

تاہم ان میں سے کچھ اجزاء ایسے بھی ہیں جو بظاہر جلد کے لیے مفید تصور کیے جاتے ہیں لیکن وہ کہی نہ کہی جلد کے لیے نقصان کا سبب بنتے ہیں یہاں پر ایسے ہی 4 اجزاء کا ذکر کیا جارہا ہے۔

شہد

شہد کی افادیت سے کون واقف نہیں سپر فوڈ میں شامل یہ میٹھی غذا زمانہ قدیم سے زخموں کے لیے بطور قدرتی علاج کے استعمال کی جارہی ہے۔ تاہم اسے جلد کی صحت اور دیکھ بھال میں بھی ایک اہم مقام حاصل ہے۔

اسے جلد پر ایکنی اور مہاسوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتاہے کیونکہ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جراثیم کو ختم کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

تاہم ایک تحقیق کے مطابق شہد اینٹی بیکٹیریل صابن سے بہتر کام نہیں کرتا۔ اگر آپ اب بھی اسے آزمانا چاہتے ہیں تو مانوکا شہد استعمال کریں کیونکہ اس میں جراثیم سے لڑنے کی کافی طاقت موجود ہوتی ہے۔

لیموں کا رس

لیموں کا رس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو جلد کو چمکداربنانے کے ساتھ ساتھ فائن لائن کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔لیکن لیموں کا رس تیزابی خواص کا حامل ہوتا ہے جسے چہرے پر لگانے سے جلن پیدا ہوسکتی ہے اور جلد پر دانے بھی نمودار ہوسکتے ہیں۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل خوبصورت جلد کے لیے کسی جادوئی تیل سے کم نہیں ہے اس میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 لیکن یہ تقریباً 90 فیصد سیر شدہ چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے جس کے استعمال سے جلد کے مسامات بن ہوسکتے ہیں۔خشکی اور ایگزیما کی صورت میں اسے جسم کے کسی بھی حصے پر لگائیں تاہم چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔

Advertisement

بہت گرم پانی

چہرے پر نہ ہی بہت زیادہ گرم پانی استعمال کریں اور نہ ہی ٹھنڈا، بلکہ عام پانی استعمال کریں زیادہ گرم پانی جلد کی قدرتی چکنائی کو ختم کر کے اسے خشک کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں جلد تیل کی مقدار کو مزید بڑھا دیتا ہے جس کے ایکنی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر