
ان 4 صحت بخش اسنیکس سے رات بے وقت کی بھوک کو مٹائیں
موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی ایجاد کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ان اسکرین پر رات دیر تک وقت گزارتی ہے جس کی وجہ رات میں بے کی بھوک جاگ جاتی ہے ایسے میں لوگ جنک فوڈ کھانے لگتے ہیں جو آپ کی بھوک مٹانے کے ساتھ کئی امراض کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات میں دیر سے کوئی بھی غذا کھانا ایک صحت مند عمل نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے ایسے تمام افراد کے لیے جو رات دیر تک جاگتے ہیں چند صحت بخش اسنیکس بتائے ہیں جسے رات میں کھانے سے آپ کی صحت متاثر نہیں ہوگی۔
پاپ کارن
فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانا کون پسند نہیں کرتا تاہم یہ ہلکے پھلکے مزیدار اسنیکس کیلوری میں کم لیکن فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں اس طرح یہ آپ کی بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے ساتھ دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دلاتے ہیں۔
پھل
رات بھوک لگنے پر پھل سے بہتر کوئی غذا نہیں ہوسکتی، ایک طرف ان میں موجود وٹامنز اور منرلز آپ کی صحت بہتر بناتے ہیں تو دوسری جانب فائبر کی کثیر مقدار بھوک کو مٹاکر آپ کو سیر کر دیتی ہے جیسے اسٹرابیری، آڑو اور تربوز جو شوگر میں کم ہونے کے ساتھ بہترین اسنیکس ثابت ہوسکتے ہیں۔
چپس
پھلوں اور سبزیوں کو خشک کر کے چپس تیار کیے جاتے ہیں یہ صحت بخش ہونے کے ساتھ رات گئے کی بھوک کو مٹانے کے لیے بہترین ہیں۔
گریاں
خشک میوہ جات کی افادیت سے کون واقف نہیں جبکہ اسے کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے مٹھی بھر گریاں جیسے بادام، اور پستے آپ کو صحت بخش اجزاء فراہم کرنے کے ساتھ رات کی بھوک دور کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News