Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے

Now Reading:

اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے
اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے

اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے

طبِ نبوی میں مسور کی دال کےایک ایسے سفوف کا ذکرملتا ہے جو انسان کے ناخن سے لے کر سر کےبال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں جسے سویقِ عدس کہا جاتا ہے ۔

 اس کا مسلسل استعمال بہت فائدہ دیتا ہے تاہم عدس کا مطلب مسور کی دال ہے اور سویقِ عدس اس کے خاص اندازسے بنائے گئے سفوف کو کہتے ہیں۔ اس طرح اس نسخے کا پورا نام ٗسویقِ عدس ہے۔

سویقِ عدس بنانے کا طریقہ  

پاؤ بھر مسور کی دال لیجئے اور اسے ایک بار دھولیجئے۔ اب اس دال کو دھوپ کی بجائے چھاؤں میں خشک کرلیں۔ مسور کی دال خشک ہونے کے بعد اسے دوبارہ ایک مرتبہ دھولیجئے اور دوبارہ سائے میں سکھادیں۔

یہ عمل مسلسل سات مرتبہ کیجئے یعنی سات مرتبہ دال دھونی ہے اور سات مرتبہ خشک کرنی ہے۔ جب ساتویں مرتبہ دال سوکھ جائے تو اس گرائنڈر میں گرائنڈ کرکے توے پر بھون لیجئے کہ یہ سرخی مائل ہوجائے۔

Advertisement

اب اس سفوف کو ایک شیشے کے برتن میں رکھ لیجئے اور کوئی بھی مرغن غذا کھانے  کے بعد اس کا ایک چمچہ خوب چبا کر اوپر پانی پی لیجئے۔ ویسے عام حالت میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے۔

فوائد

حکما کے نزدیک یہ دال مقوی ہوتی ہے اور معدے کو بے پناہ طاقت دیتی ہے۔ یہاں تک کہ خواتین کے خاص امراض کو بہت حد تک کم کرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ ستر اقسام کی بیماریوں میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

 سویق کے استعمال کے چند روز بعد ہی اپنا جادو دکھانا شروع کردیتا ہے۔ یہ امنیاتی نظام مضبوط کرتا ہے اور بڑھاپے کو روکتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سات مرتبہ دھونے اور خشک کرنے سے مسور کی دال میں خاص قوت بڑھ جاتی ہے اور وہ ایک ہمہ گیر دوا بن جاتی ہے۔

اس کے کھانے سے اندرونی طور پر توانائی محسوس ہونے لگتی ہے اور وہ بڑھتی رہتی ہے۔ کام کرنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، جوڑوں کا درد ختم ہونے لگتا ہے اور انگ انگ میں ایک نئی روح محسوس ہوتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ سادہ سا ٹیسٹ وقت سے پہلے ہارٹ فیلیئر کی نشاندہی کر سکتا ہے
بیوی کے ساتھ شاپنگ سے بچنے کیلئے شوہر کا انوکھا بہانہ
کیلا اسمودی کی افادیت کو کم کردیتا ہے، تحقیق میں اہم انکشاف
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر