 
                                                      فربہ بچے مستقبل میں میں کس موذی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ماہرین کا اہم انکشاف
وزن کا بڑھنا کسی بھی عمر میں ہو صحت کے حوالے سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو بچے بچپن میں موٹے ہوتے ہیں انہیں مستقبل میں ملٹیپل سکلیروسیس ہونے کے امکانات دوگنا ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملٹیپل سکلیروسیس ایک ایسا عارضہ ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس عارضے میں بینائی کا کمزور ہونا، بازو یا ٹانگوں کی حرکت میں دشواری، احساس یا توازن قائم نہ کرنے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ایک بار اس عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد کوئی بھی فرد زندگی بھر ان کا سامنا کرتا ہے اور بعض اوقات یہ سنگین معذوری کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
سویڈش محققین کا خیال ہے کہ بچپن کا موٹاپا اس مرض کا یک محرک ثابت ہوسکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس مرض میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جبکہ ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی تحقیق سے وہ اس کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے لیے مارکس اور ان کے ساتھیوں نے 1995 سے لے کر 2020 تک کے ڈیٹا کا میٹا تجزیہ کیا۔
جو سویڈش چائلڈ ہوڈ اوبیسٹی ٹریٹمنٹ رجسٹر کے ذریعے مرتب کیا گیاتھا۔
اس ڈیٹا بیس میں تقریباً 22,000 بچے شامل تھے، اور ان میں ملٹیپل سکلیروسیس کی علامات ظاہر ہونے پر ان کا موازنہ ایسے بچوں سے کیا جو پچپن میں موٹے نہیں تھے۔
نتائج کے مطابق جو بچے بچپن میں فربہ نہیں تھے ان میں اس مرض کا تناسب 0.06 فیصد جبکہ بچپن میں فربہ بچوں یہ شرح دوگنی سے بھی زیادہ 0.13 فیصد نوٹ کی گئی۔
ٹیم کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس مرض کی تشخیص اوسطاً 23 برس کی عمر میں ہوئی۔
محققین اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں بچوں کا موٹاپا کئی از خود بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موٹاپے کے شکار کسی بھی بچے کو ملٹیپل سکلیروسیس ہونے کا خطرہ اب بھی بہت کم ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 