
سگریٹ نوشی ایک بد ترین لت ہے جس کے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق 1.1 بلین افراد تمباکو نوشی کی لعنت کا شکار ہیں لیکن اکثر افراد اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔
تو آج ہم آپکو اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے چند طریقے بتائیں گے۔
سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کیلئے نکوٹین ریپلیسمنٹ تھیراپیز کرانی چاہیں، جس کیلئے آپ کو چاہیے کہ جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو آپ نکوٹین ببل گم کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ ناک میں ڈالنے والا نوزل اسپرے اور انہیلر کا استعمال بھی آپ کی اس لت کو چھوڑنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جسمانی ورزش ناصرف صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ تمباکو کی طلب کو بھی دور کر سکتی ہے، مخصوص ورزش کرکے سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News