Advertisement
Advertisement
Advertisement

کافی میں عمر رسیدہ افراد کے لیے مددگار قدرتی جزو دریافت

Now Reading:

کافی میں عمر رسیدہ افراد کے لیے مددگار قدرتی جزو دریافت
کافی میں عمر رسیدہ افراد کے لیے مددگار قدرتی جزو دریافت

کافی میں عمر رسیدہ افراد کے لیے مددگار قدرتی جزو دریافت

کافی دنیا بھر کا مرغوب مشروب ہے اور اب اس میں ایک قدرتی مالیکیول (سالمہ) دریافت ہوا ہے جو عمررسیدہ افراد کے پٹھوں کے افعال کو بہتر بناسکتا ہے۔

اگرچہ یہ تحقیق ایک کافی ساز ادارے نے کی ہے لیکن اس تحقیق میں سنجیدہ سائنسی ادارے بھی شامل ہیں۔ ان میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور دیگر تحقیقی لیبارٹریاں پیش پیش ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ تہران، جامعہ ساؤتھ ایمپٹن، جامعہ الابامہ، اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔

ان کی تحقیق کے مطابق کافی میں ‘ٹرائیگونیلائن’ نامی ایک مرکب  دیکھا گیا ہے جو پٹھوں کو بالخصوص بڑھاپے میں مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک قدرتی جسمانی عمل سارکوپینیا کی رفتار کم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سارکوپینیا ایک ایسی کیفیت ہے جس میں بڑھاپے کے ساتھ ساتھ پٹھے اور عضلات کمزور ہوتے جاتے ہیں۔ پھر بوڑھے افراد سہاروں کے محتاج ہوجاتے ہیں۔

سارکوپینیا میں خلوی توانائی کے مرکز مائٹوکونڈریا بھی کم توانائی خارج کرتے ہیں۔ اب اس مقام پر کافی کا مرکب انہیں ایسا کرنے سے روکتا ہے اور یوں عضلات اور پٹھے کمزور ہونے کی رفتار کو مکمل ختم تو نہیں لیکن کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن کافی کے دیگر بہت سے فوائد ایسے ہیں کہ اسے غذا میں شامل رہنا چاہیے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر