Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ 5 غذائیں بلینڈر کو خراب کر سکتی ہیں

Now Reading:

یہ 5 غذائیں بلینڈر کو خراب کر سکتی ہیں
یہ 5 غذائیں بلینڈر کو خراب کر سکتی ہیں

یہ 5 غذائیں بلینڈر کو خراب کر سکتی ہیں

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ایک نیا اور اچھی کمپنی کا بلینڈر خریدنے پر بھی وہ کچھ ہی عرصے میں یا تو خراب ہوجاتا ہے یا ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا اس کی وجہ وہ غذائیں ہیں جو بلیڈ اور مشینری کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ بلینڈر میں ہر چیز کو بلینڈ کیا جاسکتا ہے تاہم ایسا نہیں ہے ہر مشین کی الگ الگ خصوصیات ہوتی ہیں اور اسے اسی کے مطابق استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ یہاں پر ان 5 غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو بلینڈر کو خراب کر سکتی ہیں۔

گرم لیکویڈ یا کھانا

اکثر لوگ سوپ تیار کرتے ہیں اور اس میں موجود اجزاء کو یکجا کرنے کے لیے بلینڈ کا استعمال کرتے ہیں تاہم گرم سوپ یا اسی طرح کی کوئی بھی گرم غذا بلینڈر میں ڈالنے سے گریز کریں۔ بہت زیادہ گرم اجزاء کو بلینڈر میں ڈالنے سے اس کی مشین حدت کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے۔ کوشش کریں سوپ یا کسی بھی غذا کو بلینڈ کرنے کے لیے پہلے کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کریں پھر بلینڈر استعمال کریں۔

کافی بین

Advertisement

آپ تکنیکی طور پر بلینڈر کو کافی گرائنڈر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، لیکن یہ کوئی دانشمندانہ انتخاب نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ، کافی بین کافی سخت ہوتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ بلینڈر کے بلیڈ کی دھار کو خراب کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی چیز کو بہتر طریقے سے پسا نہیں جاسکےگا۔

برف

برف کا شمار بھی کافی بین کی طرح سخت چیز میں کیاجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ برف کو بلینڈر میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ اس سے آلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بلیڈ کی دھار خراب ہوسکتی ہے۔ اگر کبھی برف کو اسمودی یا کسی مشروب کے ساتھ ڈالنا مقصود بھی ہوتا کوشش کریں کہ اس کے چھوٹے آئس کیوب ڈالیں تاکہ بلیڈ پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

خشک میوہ جات

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ خشک میوہ جات میں آئل ہوتا ہے جب اسے بلینڈر میں کسی چیز کے ساتھ یا ملے جلے گریوں کو بلینڈ کیا جاتا ہے تو گاڑھی چپچپی سی ایک تہہ بن جاتی ہے جس سے بلینڈر کی بلیڈ جام ہوجاتی ہے جو کہ اس مشین کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

آلو

Advertisement

یہ بات جان کر آپ ضرور حیران ہوں گی آلو بھی بلینڈر کو خراب کرسکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پکے ہوئے آلو میں نشاستہ ہوتا ہے جو بلینڈر کو چپچپا بنا سکتا ہے، اس لیے کوشش کریں کہ آلو کے لیے ہمیشہ رائسر یا میشر استعمال کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر