Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ دوگھنٹے تک موسیقی سننا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

روزانہ دوگھنٹے تک موسیقی سننا خاتون کو مہنگا پڑ گیا
روزانہ دوگھنٹے تک موسیقی سننا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

روزانہ دوگھنٹے تک موسیقی سننا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

یہ حیران کن خبر چین سے آئی ہے جہاں ایک خاتون محض گانے سننے کی وجہ سے قوت سماعت سے مستقل طور پر محروم ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ چینی خاتون مسلسل دو سال تک ہر رات ہیڈ فون پر موسیقی سنتی تھی۔

چین کے صوبے شیڈونگ  سے تعلق رکھنے والی خاتون جن کا نام وانگ ہے اور جو ایک مقامی فرم میں سیکرٹری کے فرائض انجام دیں رہی ہیں، انہیں کم سماعت کا احساس اس وقت ہوا جب ان کے سپر وائزر نے انہیں سرگوشی میں کچھ کہا لیکن  وہ یہ سننے سے قاصر رہی جس پر انہوں نے کان کے معائنے کے لیے اسپتال کا رخ کیا۔

اسپتال میں ایک مکمل معائنہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وانگ کا بایاں کان سننے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا ہے جب ڈاکٹر نے  اس حوالے سے پوچھا کہ انہوں نے کسی صدمے کا سامنا کیا ہے یا کوئی چوٹ لگی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ رات میں ہیڈفونز پر موسقی لگا کر سو جاتی ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ دو برس سے جاری ہے، اگر چہ موسیقی کی آواز زیادہ تیز نہیں تھی تاہم طویل عرصے تک کانوں کو شور کا سامنا کرنے پر یہ مستقل نقصان سامنے آیا ہے۔

اسپتال کے شعبہ اوٹولرینگولوجی کے ڈائریکٹر لی تاؤ کا کہنا ہے کہ محترمہ وانگ کی قوت سماعت سے محروم ہونے کا امکان زیادہ تر اس موسیقی کی وجہ سے ہوا ہے جو وہ ہر رات سنتی تھیں۔ اگرچہ آواز بہت زیادہ نہیں تھی، تاہم کانوں کو طویل عرصے تک شور سنانا مستقل سماعت کے نقصان کا باعث بنا۔

Advertisement

خوش قسمتی یہ ہے کہ وانگ کا صرف بایاں کان ہی متاثر ہوا ہے اور یہ نقصان اتنا کم ہے کہ اسے ہیرنگ ایڈ کے ذریعے پورا کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کے مسائل سے بچنے کے لیے ڈاکٹر تمام افراد کو تین “60” کے اصول پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، یعنی اپنے کانوں کو 60 ڈیسیبل سے زیادہ آواز سے دور رکھیں اور زیادہ دیر تک سننے سے گریز کریں۔

ہیڈ فون نہ لگائیں یا 60 منٹ سے زیادہ اونچی آواز میں میوزک نہ سنیں، اور الیکٹرانکس کا استعمال کرتے وقت، آواز کو شدت کو 60 فیصد سے کم رکھنے کی کوشش کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر