Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرسوں کے تیل میں صرف یہ ایک جز ملائیں، بالوں کی خشکی سے نجات پائیں

Now Reading:

سرسوں کے تیل میں صرف یہ ایک جز ملائیں، بالوں کی خشکی سے نجات پائیں
سرسوں کے تیل میں صرف یہ ایک جز ملائیں، بالوں کی خشکی سے نجات پائیں

سرسوں کے تیل میں صرف یہ ایک جز ملائیں، بالوں کی خشکی سے نجات پائیں

موسم کوئی بھی ہو بالوں میں خشکی اکثر بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے تاہم سرد موسم میں یہ مسئلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے اس مقصد کے لیے بازار میں مختلف اقسام کے تیل اور شیمپو دستیاب ہیں جو سر سے خشکی کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم یہ اتنے کار آمد ثابت نہیں ہوتے۔

 اگر آپ کا شمار بھی ایسے افراد میں ہوتا ہے جو بالوں کی خشکی سے پریشان ہیں اورتمام کار آمد حربے آزماچکے ہیں تو حاضر ہے ایک ایسا جادوئی نسخہ جو خشکی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اسے بنانا بہت آسان ہے اور لگانا بھی بہت آسان ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو خواتین ہزاروں روپے کے میڈیکیٹڈ شیمپو آزماچکی ہے وہ چند روپوں والا یہ ٹوٹکا ضرور آزماکردیکھیں۔

تاہم اس نسخے کو آزمانے سے قبل یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ جن خواتین کی جلد حساس ہے وہ یہ نسخہ استعمال نہ کریں یا استعمال سے قبل اپنے معالج  سے ضرور مشورہ کریں۔ اسی طرح اگر سر پر کوئی زخم یا خراش ہے تب بھی یہ نسخہ استعمال نہ کریں۔

نسخہ تیار کرنے کا طریقہ

ایک چھوٹی شیشے کی بوتل میں سرسوں کا تیل بھرلیں۔ اب کسی پنساری کی دکان سے دس روپے کی گندھک منگوالیں۔ پیلے رنگ کی گندھک ڈلوں کی صورت میں ملتی ہے۔ اب اس گندھک کو جہاں تک ممکن ہو باریک سے باریک کوٹ لیں۔ اس کے بعد گندھک کو تیل کی بوتل میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔

Advertisement

استعمال کا طریقہ

رات سونے سے قبل اس تیل کی بوتل کو اچھی ہلا ئیں اور اس تیل کو سر کی جڑوں میں لگائیں تاکہ گندھک کے ذرات سر کی جلد تک پہنچ جائیں پھر سر پر کوئی کیپ پہن کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر بالوں کو صابن یا شیمپو سے دھولیں۔ بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو لگاتار تین دن تک دہرائیں چوتھے دن خشکی سے نجات مل جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر