Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرو بائیو ٹکس کے لیے سپلیمنٹس نہیں بلکہ یہ سستا پھل کھائیں

Now Reading:

پرو بائیو ٹکس کے لیے سپلیمنٹس نہیں بلکہ یہ سستا پھل کھائیں

شدید گرمی میں کونسے پھل جسم کے لئے فائدہ مند ہیں؟

پرو بائیوٹکس ایسے زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو آپ کی صحت خاص کر آنتوں کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں واضح رہے کہ جسم میں دو طرح کے پرو بائیوٹکس یا بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں ان میں کچھ اچھے ہوتے جو ہاضمہ میں مدد دیتے ہیں جبکہ برے بیماری کا سبب بنتے ہیں۔

جب جسم میں اچھے بیکٹیریا کم ہوجاتے ہیں جیسے اگر آپ اینٹی بایوٹکس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ تو جسم میں بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کے ساتھ اچھے بیکٹیریا کو بھی ختم کردیتی ہیں تو پروبائیوٹکس اچھے بیکٹیریا میں اضافہ کر کے جسم میں دونوں طرح کے بیکٹیریا کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آنتوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ماہرین پروبائیوٹکس سے بھرپور غذا کے استعمال کامشورہ دیتے ہیں جیسے دہی تاہم دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ان پروبائیوٹکس کے لیے مختلف سپلیمنٹس کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

ڈاکٹر ایملی لیمنگ، جو کہ ایک سائنسدان اور ماہر غذائیت ہیں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ان مائیکرو بایوم کے لیے مختلف سپلیمنٹس کا استعمال کرتی ہیں تاہم سیب ایک ایسا حیرت انگیز پھل ہے جس میں 100 ملین جرثومے پروبائیوٹک طاقت کے حامل ہوتے ہیں جبکہ اس میں موجود دیگر اجزاء آپ کے ہاضمے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

Advertisement

لیمنگ کے مطابق، سیب میں خاص طور پر ایک پروبائیوٹک فائبر ہوتا ہے جسے پیکٹین کہا جاتا ہے، جو آپ کے ‘اچھے’ گٹ بیکٹیریا کو خوراک فراہم کرتا ہے۔ سیب میں پولی فینول کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو آنتوں میں موجود مائیکرو بایوم پر پرو بائیوٹکس اثرات مرتب کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے آنتوں میں موجود اچھے بیکٹیریا کی تعداد بڑھانے اور انہیں صحت مند رکھنے کے لیے سیب کو غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر