
سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بعض سبزیاں اور پھل وزن کم کرنے میں عین کسی دوا کی طرح اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
چار مارچ میں موٹاپے کے عالمی دن پر ماہرین نے کہا ہے کہ سبزیاں اور پھل آپ کو شکم سیری کا تادیر احساس دیتی ہیں اور یوں وزن بڑھنے اور موٹاپے سے انتہائی موثر انداز میں بچاتی ہیں۔
موٹاپا سینکڑوں بیماریون کی وجہ ہے کیونکہ یہ زیابیطس، بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کی وجہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض اقسام کے کینسر بھی فربہی سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔
ماہرین کےمطابق پھل اور سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس، فلے وینولز اور دیگر قیمتی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اندرونی جلن کم کرتی ہیں۔ فشارِ خون سے بچاتی ہیں اور وزن بڑھنے کو روکتی ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں قدرتی دوا کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔
مثلاً سیب ایک ایسا پھل ہے جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہوئے پیٹ بھرنے کا احساس جگاتا ہے۔ اس میں شامل کئی معدنیات چربی بڑھنے سے روکتی ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سیب ضرور کھائیں۔
اسٹربری اور بلیو بیری سمیت تمام اقسام کی بیریاں بھی وزن کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ ان میں فائبر بھی ہوتا ہے اور اینٹی آکسیڈںٹس بھی تو یہی وجہ ہے کہ انہیں روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News