تیزی سے بات کرنا بہتر دماغی صحت کی علامت ہے، تحقیق
کہاجاتا ہے جو شخص بہت جلدی جلدی بات کرتا ہے ان میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔ تاہم یہی عادت اب بہتر صحت کی علامت بن گئی ہے یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ تیزی سے بات کرنا دماغ کی بہتر صحت سے منسلک ہے۔
جیسے جیسے عمر برھتی ہے، آپ نے غور کیا ہوگا کہ بات کرتے ہوئے جو الفاظ آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا تو وہ بھول جاتے ہیں یا انہیں یاد کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے، اور یہی صورت حال علمی بگاڑ اور ڈیمنشیا کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔
تاہم یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر بڑی عمر میں بھی آپ تیزی اور ایک تسلسل سے بات کررہیں ہیں جس میں آپ کو الفاظ تلاش کرنے میں دشواری پیش نہیں آرہی ہے تو یہ گفتگو کی یہ رفتار بہتر ماغی صحت کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ صحت مند بالغوں کے درمیان فطری طور پر بات چیت اور دماغی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے۔
ڈاکٹر جیڈ میلٹز جوکہ کینیڈا ریسرچ چیئر ان انٹروینشنل کوگنیٹو نیورو سائنس اور اس تحقیق کے مرکزی مصنف ہیں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق عام بات کرنے کی رفتار میں تبدیلی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کر سکتی ہے، اور بات کرنے کی رفتار کو علمی زوال کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جانے چاہئے اس طرح معالجین علمی زوال کا تیزی سے پتہ لگا سکتے ہیں اور اس طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی دماغی صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔
اس تحقیق میں، 18 سے 90 سال کی عمر کے 125 صحت مند شرکاء کو تین مختلف طریقوں سے ان کی ذہنی صحت کو نوٹ کیا گیا۔
پہلا تصویروں کو نام دینے کا کھیل تھا، جس میں انہیں ہیڈ فون کے ذریعے توجہ ہٹانے والے الفاظ سنائے جانے تھے تاہم انہیں ان الفاظ کو انداز کرکے تصویروں کے بارے میں پوچھے گیے سوالات کے جوابات دینے تھے۔
اس کے بعد، شرکاء نے 60 سیکنڈ کے دوارن کتنی تصاویر کی درست شناخت کا ریکارڈ جمع کیا۔
اس کے بعد ان کی زبان کی کارکردگی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ایک لیب میں تجزیہ کیا گیا کہ شرکاء دیگر چیزوں کے علاوہ، ہر شریک نے کتنی تیزی سے بات کی اور بات کرنے کے دوران کتنا وقفہ لیا۔
آخر میں، شرکاء نے ذہنی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے چند معیاری ٹیسٹ مکمل کیے جو عمر کے ساتھ ساتھ زوال پذیر ہوتے ہیں اور ڈیمنشیا کے خطرے سے منسلک ہوتے ہیں۔ یعنی، ایگزیکٹو فنکشن، جو کہ متضاد معلومات کو منظم کرنے، توجہ مرکوز رکھنے اور خلل سے بچنے کی صلاحیت ہے۔
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی صلاحیتوں میں کمی نوٹ کی گئی بشمول لفظ تلاش کرنے کی رفتار۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اگرچہ تصویر کو پہچاننے اور اس کا نام یاد کرنے کی صلاحیت عمر کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی گئی، لیکن اس کا تعلق دیگر ذہنی صلاحیتوں میں کمی سے نہیں تھا۔ الفاظ تلاش کرنے کے لیے شرکاء نے جو وقفے لیے ان کی تعداد اور دورانیہ دماغی صحت سے منسلک نہیں تھا۔ اس کے بجائے، شرکاء کتنی تیزی سے تصویروں کو پہچانا اور کتنی تیزی سے ان کا درست نام لیا دونوں ایگزیکٹو فنکشن سے منسلک تھے۔
تیز رفتاری سے بات کرنا عمر رسیدہ افراد کی عمر کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کا صحیح معنوں میں اندازہ لگا سکتی ہے یہ نتائج کم وقت میں علمی زوال کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ جس سے معالجین کو مریضوں کی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی دماغی صحت کو برقرار رکھنے یا بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
